کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 298
امام بنا دیا ، پھر ایک رات جو میں ان کے ساتھ نکلا تو دیکھا کہ لوگ اپنے امام کے پیچھے نماز(تراویح) پڑھ رہے ہیں ، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ نیا طریقہ بہتر اور مناسب ہے اور (رات کا) وہ حصہ جس میں یہ لوگ سو جاتے ہیں اس حصہ سے بہتر اور افضل ہے جس میں یہ نماز پڑھتے ہیں ، آپ کی مراد رات کے آخری حصہ (کی فضیلت) سے تھی کیونکہ لوگ یہ نماز رات کے شروع میں ہی پڑھ لیتے تھے۔]اور تیسری فضیلت جماعت کی فضیلت ہے کہ ان کو با جماعت ادا کرنا اکیلے ادا کرنے کی بنسبت افضل ہے کیونکہ با جماعت نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس یا پچیس درجے افضل ہے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن ان نمازوں میں تینوں فضیلتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان نمازوں کو پچھلی رات با جماعت گھر میں ادا کرے تو یہ تینوں فضیلتیں حاصل ہو جائیں گی ۔ ان شاء اللہ تبارک و تعالیٰ۔ ۱۳؍۱۱؍۱۴۲۳ھ س: نمازِ تراویح گھر میں پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں ؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج: گھر میں پڑھنا افضل ہے ہا ں نمازِ تراویح با جماعت پڑھنا بے جماعت پڑھنے سے افضل ہے اور پچھلی رات پڑھنا پہلی رات پڑھنے سے افضل ہے اگر کوئی نمازِ تراویح پچھلی رات گھر پر با جماعت پڑھے تو اسے تینوں فضیلتیں حاصل ہوں گی۔ س: ایک آدمی اعتکاف بیٹھا ہوا ہے ، تین دن با جماعت نمازِ تراویح ادا کرتا ہے ، تین دنوں کے بعد فرض پڑھنے کے بعد اپنے خیمے میں چلا جاتا ہے ۔ اگر خیمے میں جانے کی وجہ پوچھیں تو جواب دیتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف تین دن نمازِ تراویح جماعت کے ساتھ ادا کی ہے ، لہٰذا تین دن میں نے بھی باجماعت اد ا کر لی ہیں ۔ اور باقی دنوں میں آخری رات یعنی سحری کے وقت نمازِ تراویح اکیلا پڑھتا ہوں ۔ قرآن و حدیث سے وضاحت فرمائیں کہ ان کا یہ فعل ٹھیک ہے کہ نمازِ تراویح کی جماعت چھوڑ کر صبح اکیلا پڑھنا؟(قاری سید عبدالغفار شکیل ، قلعہ دیدار سنگھ) ج: قیام رمضان کے سلسلہ میں غیر معتکف کے لیے تین فضیلتیں ہیں : 1۔گھر میں قیام کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاۃِ صَلَاۃُ الْمَرْئِ فِیْ بَیْتِہِ إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ)) [1] [’’آدمی کی نماز گھر میں افضل ہے سوائے فرض نماز کے ۔‘‘] 2۔با جماعت پڑھنے کی فضیلت ابو داؤد، ترمذی کی ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ والی حدیث میں ہے: (( إنَّ الرَّجُلَ إِذَا
[1] بخاری؍کتاب الأذان؍باب صلاۃ اللیل ۔ مسلم؍صلاۃ المسافرین ؍باب استحباب صلاۃ النافلۃ فی بیتہ