کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 282
کشتی ٹرین اور ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے کا بیان ’’ کشتی، ٹرین اور ہوائی جہاز میں نماز پڑھنی بغیر کراھت درست ہے جیسے نمازی کے لیے آسان ہو(یعنی بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر) پس ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی میں نماز ادا کرنے سے متعلق سوال کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’غرق ہونے کا خطرہ نہ ہو تو اس میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ۔‘‘ اسے دار قطنی اور حاکم نے شیخین کی شرط پر روایت کیا ہے۔ اور عبداللہ بن ابی عتبہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے جابر بن عبداللہ ابو سعید الخدری اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ کشتی میں سفر کیا وہ باجماعت کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے انہیں میں سے کوئی آدمی ان کی جماعت کرواتا حالانکہ وہ کنارے پر پہنچنے کی قدرت رکھتے تھے۔ اسے سعید بن منصور نے روایت کیا ہے۔‘‘ س: نماز کے بارے اگر آ پ ایک درس لکھ دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ (عبدالخالق مجاہد) ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلَّذِیْ تَفُوْتُہٗ صَلَاۃُ الْعَصْرِ فَکَأَنَّمَا وُ تِرَ اَھْلُہٗ وَمَالُہٗ)) [1] [’’جس شخص سے نماز عصر فوت ہو گئی گویا اس کا سب گھر بار مال و اسباب لٹ گیا۔‘‘]اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿حَافِظُوْا عَلَی الصَّلوَاتِ﴾ الآیہ۔[البقرہ:۲۳۸] [’’اپنی سب نمازوں کی حفاظت کرو۔‘‘] اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَخَلَفَ مِنْ م بَعْدِھِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّھَوَاتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا﴾ [مریم:۵۹][’’پھر ان کے بعد ان کی نالائق اولاد ان کی جانشین بنی جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے وہ عنقریب دوزخ کے انجام سے دوچار ہوں گے۔‘‘] اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ الَّذِیْنَ ھُمْ عَنْ صَلَاتِھِمْ سَاھُوْنَ﴾ [الماعون:۴۔۵][’’ پھر ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں ۔‘‘]اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلیٰ صَلَوٰتِھِمْ یُحَافِظُوْنَ﴾ [المؤمنون:۹][’’ اور جو اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں ۔‘‘]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((وَمَنْ لَمْ یُحَافِظْ عَلَیْھَا کَانَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَعَ فِرْعَوْنَ وَھَامَانَ وَ قَارُوْنَ وَأُبیِّ بنِ خَلْفٍ)) [2] [’’ جو نماز کی حفاظت نہ کرے گا وہ قیامت کے دن قارون ،
[1] صحیح البخاریکتاب مواقیت الصلاۃ ؍باب من فاتتہ العصر [2] مشکوٰۃ؍کتاب الصلاۃ؍الفصل الثالث