کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 261
ج: فرض نماز کے بعد دعاء تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے قولاً بھی اور عملاً بھی۔ البتہ فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ دیکھئے نماز میں تکبیر تحریمہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کئی دعائیں آتی ہیں ، پڑھی جاتی ہیں ، مگر ان میں ہاتھ نہیں اٹھائے جاتے، آخر کیوں ؟ اسی طرح مسجد میں داخل ہوتے، نکلتے وقت دعاء، گھر میں داخل ہوتے نکلتے وقت دعا اور بیت الخلاء میں داخل ہوتے نکلتے وقت دعاء میں ہاتھ نہیں اٹھائے جاتے، آخر کیوں ؟ الغرض جن دعاؤں میں ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ، ان میں ہاتھ اٹھائے جائیں اور جن میں ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتا ان میں ہاتھ نہ اٹھائے جائیں ۔ تفصیل کسی دعاؤں کی کتاب میں دیکھ لیں ۔ واللہ اعلم۔ ۶ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۱ھ س: ایک مسجد کے اندر نمازیوں نے یہ معمول بنا رکھا ہے کہ ہر نماز کے وقت کوئی نہ کوئی مقتدی امام سے کہتا ہے امام صاحب دعا کرائیں کیا ایسے مقام پر دعا کروانا جائز ہے یا نہیں ؟ (محمد ابراہیم محمدی ، سیالکوٹ) ج: معمول بنانا درست نہیں ، کبھی کبھار اتفاقا کوئی مطالبہ کرے تو ہاتھ اٹھاکر دعا کرسکتے ہیں ، پھر اس کی فرض نماز کے بعد یا قبل کے ساتھ بھی کوئی تخصیص نہیں ان دو اوقات کے علاوہ مطالبہ ہو تو اس وقت بھی آپ ہاتھ اٹھا کر دعاء کرسکتے ہیں ۔ ۲۷ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۲ھ س: نماز میں اور نماز کے علاوہ ایسے ایسے شیطانی وسوسے آتے ہیں ، جن سے انسان گمراہ ہوسکتا ہے اور اپنے ایمان کا خطرہ محسوس کرتا ہے کہ میں شاید منافق ہوگیا ہوں ، حالانکہ کیا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس صورت میں نماز کے علاوہ اور نماز میں کیا پڑھے؟ (حامد رشید) ج: معوذات ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت پڑھے۔ [عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات (سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق ، سورۃ الناس)پڑھا کروں ۔ ] [1] [نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو سوتے تو معوذات پڑھتے۔‘‘][2] ۲۹ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ س: کیا ﴿ سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ﴾ [الصّٰفّٰت:۱۸۰تا ۱۸۱] نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنا ثابت ہے؟ (ماسٹر عبدالرؤف)
[1] ابو داؤد ؍ ابواب الوتر ؍ باب فی الاستغفار [2] بخاری؍کتاب الدعوت ؍باب التعوذ والقراء ۃ عند المنام