کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 237
بھی ترک کردیا۔ ‘‘ رفع الیدین نہ کرنے والے جو بھی دلائل دیتے ہیں میں نے تقریباً سب کی تحقیق کی وہ تو ضعیف تھے۔ (لیکن بدائع کتاب نہ مل سکی۔)(زوہیب امجد فاروقی، ضلع چکوال) ج: بدائع الصنائع فقہ حنفی کی کتاب ہے۔ باقی جناب کی درج کردہ روایت ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین کیا تو ہم نے بھی کیا انہوں نے ترک کردیا تو ہم نے بھی ترک کردیا۔‘‘ پایۂ ثبوت تک نہیں پہنچتی۔ واللہ اعلم۔ ۲۸ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۳ھ س: ظہر کی جماعت کھڑی ہے، ایک رکعت گزر چکی ہے تو ایک آدمی آکر ساتھ ملتا ہے، اب امام تو اگلی ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کرے گا اور پھر تیسری رکعت کے لیے رفع الیدین کرے گا، تو کیا وہ مسبوق جس کی ایک رکعت رہ گئی تھی، وہ بھی امام کے ساتھ رفع الیدین کرے گا یا پھر وہ اس وقت کرے گا جب امام کی چوتھی رکعت اور اِس مذکورہ مسبوق کی تیسری رکعت ہوگی؟ تو اب اگر وہ امام کے ساتھ اس کی اقتداء کرتے ہوئے رفع الیدین کرتا ہے، تو اس کی ابھی دوسری رکعت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو تیسری رکعت میں کیا کرتے تھے۔ اور اگر وہ رفع الیدین امام کے ساتھ نہیں کرتا ہے تو اقتداءِ امام کا کیا مطلب ؟؟ ذرا وضاحت سے جواب ارشاد فرمائیں ۔ (محمد ہاشم بن نذیر احمد، فیصل آباد) ج: مسبوق اپنی دو رکعت پڑھ کر جب تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو رفع الیدین کرے گا، کیونکہ حدیث ہے: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کرتے۔‘‘ [1]یہ اپنے عموم سے مسبوق کو بھی متناول ہے۔ اقتداء جن امور میں ہے، ان کی وضاحت و صراحت حدیث میں مذکور ہے، ان میں کہیں بھی (( اِذَا رَفَعَ یَدَیْہِ فَارْفَعُوْا اَیْدِیَکُمْ)) نہیں آیا۔ دیکھئے مسبوق ایک رکعت گزر جانے پر دوسری رکعت کے آغاز میں شامل ہو تو وہ رفع الیدین کرے گا، جبکہ امام اس مقام پر رفع الیدین نہیں کرتا، آخر کیوں ؟ صرف اس لیے کہ حدیث: (( اِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ)) عام ہے اس صورت کو بھی شامل ہے۔ ۷ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ س: اکثر لوگ رفع الیدین میں سستی کرتے ہیں ، کندھوں سے نیچے تک ہاتھ اٹھاتے ہیں ۔ اسی طرح ہاتھ باندھنے میں بھی سستی کرتے ہیں پہلے سینے پر اور بعد میں ناف پر لے جاتے ہیں ۔ (محمد سلیم بٹ) ج: کندھوں کے برابر رفع الیدین کرنے کی حدیث موجود ہے۔[2] اور کانوں کی کونپلوں تک رفع الیدین
[1] بخاری ؍ کتاب الاذان ؍ باب رفع الیدین اذا قام من الرکعتین [2] بخاری ؍ الاذان ؍ باب رفع الیدین فی التکبیرۃ الاولی مع الافتتاح سواء ، مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب استحباب رفع الیدین حذو المنکبین مع تکبیرۃ الاحرام و الرکوع