کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 235
س: خلفاء راشدین سے رفع الیدین کے بارے میں روایت صحیحہ نقل فرمائیں ؟ (محمد سلیم بٹ) ج: امام بخاری رحمہ اللہ اپنے رسالہ جزء رفع الیدین میں فرماتے ہیں : (( (۲۹) حتی لقد حدثنی مسدد قال: نایزید بن زریع عن سعید عن قتادۃ عن الحسن قال: کان أصحاب النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم کأنھا أیدیھم المراوح یرفعونھا إذا رکعوا ، وإذا رفعو رء وسھم۔ (۱) (۳۰) حدثنا موسی بن إسماعیل ثنا أبوھلال عن حمید بن ھلال قال: أصحاب النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم إذا صلوا کان أیدیھم حیال آذانھم کأنھا المراوح قال البخاری: فلم یستثن الحسن ، وحمید بن ھلال أحدا من أصحاب النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم دون أحدا)) [۱ھ] تو اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم بھی شامل ہیں ۔ ابوبکر صدیق، عمر بن خطاب اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم کے متعلق الگ الگ آثار بھی موجود ہیں ۔ چنانچہ اس موضوع پر مخصوص کتب اور مطولات میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ویسے اس بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ رفع الیدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے منسوخ نہیں ۔ [۱:.....حسن نے فرمایا:’’ تھے اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھاتے اپنے ہاتھوں کو گویا کہ ہاتھ پنکھے ہیں وہ اٹھاتے ہاتھوں کو جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے۔‘‘ ۲:.....حمید بن ہلال نے فرمایا کہ: ’’ اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے ، تو ان کے ہاتھ کانوں کے برابر ہوتے ، گویا کہ ہاتھ پنکھے ہیں ۔‘‘ امام بخاری فرماتے ہیں کہ: ’’ حسن اور حمید بن ہلال نے کسی صحابی کو مستثنیٰ نہیں کیا۔‘‘] ۱۵ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ س: رفع الیدین کے ثبوت پر قولی حدیث پیش کریں ؟ (طارق ندیم اوکاڑوی) ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و حدیث دلیل و حجت ہے، خواہ قولی ہو ، خواہ فعلی و عملی، خواہ تصویبی و تقریری۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ ﴾[الاعراف:۱۵۸][ ’’ اور اس کی اتباع کرو، اُمید ہے کہ تم ہدایت پالو گے۔‘‘ ]نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ ا للّٰه اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا ا للّٰه وَالْیَوْمَ الآخِرَ وَذَکَرَ ا للّٰه کَثِیْرًا﴾ [الاحزاب:۲۱][ ’’ تمہارے لیے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم) بہترین نمونہ ہیں ، جو بھی اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہو۔‘‘ ] اصول فقہ حنفی کی تمام کتب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی و عملی سنت و حدیث کو بھی حجت و دلیل قرار دیا