کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 233
9۔رفع الیدین امام مالکؒ، امام شافعیؒ ، امام احمد بن حنبلؒ، امام ابو حنیفہؒ ان چاروں اماموں نے رفع الیدین کی ہے؟ آپ وضاحت فرمائیں ۔ 10۔رفع الیدین خلفاء راشدین آیا کرتے تھے؟ آپ ارشاد فرمائیں ۔ آپ وضاحت سے جدا جدا ثبوت دیں ؟ (محمد بشیر) ج: 1۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو رفع الیدین کرتے، جب رکوع جاتے تو رفع الیدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے۔ سجدہ میں آپ رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔ [1] اور صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو رفع الیدین کرتے۔[2] شروع نمازِ تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کی جو حیثیت ہے رکوع والے رفع الیدین کی بھی وہی حیثیت ہے۔ 2۔رفع الیدین کے بغیر نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی نماز نہیں ہوتی۔ 3۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے حوالہ سے لکھا جاچکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے اور معلوم ہے آخری نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور رکوع سے سر بھی اٹھایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین بھی کیا۔ پھر ان سے پوچھیں شروع نماز والا رفع الیدین اور وتروں کی تیسری رکعت والا رفع الیدین آخری نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے؟ دلیل پیش کریں ورنہ انہیں بھی چھوڑ دیں ۔ 4۔رفع الیدین کرنے کی احادیث بہت زیادہ ہیں ۔ البتہ ان کی تعداد کتاب و سنت میں کہیں نہیں آئی۔ ہاں صاحب نیل الفرقدین i نے لکھا ہے رفع الیدین کرنے کی بارہ احادیث صحیح ہیں ۔ [3] 5۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجود میں رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔ [4] 6۔قرآنِ مجید میں ہے: ﴿ مَنْ جَآئَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِھَا ﴾[الأنعام:۱۶۰][’’ جو کوئی اللہ کے
[1] صحیح بخاری؍ الاذان؍ باب رفع الیدین فی التکبیرۃ الاولی مع الافتتاح سواء ، صحیح مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب استحباب رفع الیدین حذو المنکبین [2] صحیح بخاری ؍ کتاب الاذان ؍ باب رفع الیدین اذا قام من الرکعتین [3] نیل الفرقدین فی مسئلۃ رفع الیدین ص:۵۳ للأستاذ مولانا محمد انور شاہ صاحب کشمیری [4] صحیح بخاری ؍ کتاب الأذان ؍ باب استحباب رفع الیدین حذوالمنکبین مع تکبیرۃ الاحرام والرکوع وفی الرفع من الرکوع وانہ لا یفعلہ إذا رفع من السجود