کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 213
غنیمت جانو۔ ایک تکبیر تحریمہ کے بعد اور دوسرا غیر المغضوب علیہم ولا الضآلّین کے بعد۔ [1] (وقار علی ، لاہور) ج: کچھ محققین اہلحدیث علماء کی رائے تو آپ نے خود ہی اپنے اس سوالنامہ میں درج فرمادی ہے۔ باقی اس بندۂ فقیر اِلی اللہ الغنی کو جو سمجھ آئی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ)) [2] [’’ جس شخص نے (نماز میں ) سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں ۔‘‘]آپ کا یہ فرمان اپنے عموم کے پیش نظر مقتدی کو بھی شامل ہے رہا مقتدی کا امام کے پیچھے فاتحہ کی قراء ت کرنے کا وقت تو اس کی تعیین و تحدید کتاب و سنت میں کہیں وارد نہیں ہوئی، اس لیے مقتدی کو اختیار ہے چاہے تو سورۂ فاتحہ امام کی قراء ت سے پہلے پڑھ لے چاہے تو امام کی قراء ت کے بعد پڑھ لے چاہے تو امام کے سکتات میں پڑھ لے اور چاہے تو امام کی قراء ت کے ساتھ ساتھ پڑھ لے۔ مقتدی کے امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنے کی یہ چاروں صورتیں درست ہیں ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))باقی سکتات والی جتنی مرفوع روایات ہیں ان میں سے کسی ایک صحیح یا حسن روایت میں یہ چیز نہیں آئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سکتات یا کوئی ایک ہی سکتہ اس لیے کرتے تھے کہ مقتدی اس میں سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرلیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سکتات یا کسی ایک ہی سکتے کا مقتدی کے سورۂ فاتحہ کو پڑھانے کے لیے یا مقتدی کے سورۂ فاتحہ پڑھ لینے کے لیے ہونا یا کرنا ثابت نہیں ۔ ۲۹ ؍۸ ؍ ۱۴۲۳ھ س: کیا سورۂ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنے کی بجائے امام کے ساتھ ساتھ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ نیز فاتحہ کے صحیح طریقے سے پڑھنے کا مسنون طریقہ بتائیں ؟ (ماسٹر سیف اللہ خالد) ج: مقتدی سورۂ فاتحہ امام کے سورۂ فاتحہ پڑھنے سے پہلے پڑھ لے، امام کے سورۂ فاتحہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ پڑھ لے۔ یا امام کے سورۂ فاتحہ پڑھنے سے پہلے تینوں طرح درست ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ)) [3] [’’جس شخص نے (نماز میں ) سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں ۔ ‘‘]
[1] کتاب القرأت للبیہقی ، ص:۲۰ ، ص:۸۶ ، جزء القرأۃ ،ص:۲۹ [2] بخاری ؍ الأذان ؍ باب وجوب القراء ۃ للإمام والماموم فی الصلوٰت کلھا ، مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب وجوب قراء ۃ الفاتحۃ فی کل رکعۃ [3] بخاری ؍ الأذان ؍ باب وجوب القراء ۃ للإمام والماموم فی الصلوٰت کلھا ، مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب وجوب قراء ۃ الفاتحۃ فی کل رکعۃ