کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 210
ضروری ہے، البتہ تعدیل ارکان نہ ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اِرْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ)) [ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے کونے میں تشریف فرماتھے۔ اس شخص نے نماز پڑھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا آپؐ نے فرمایاوعلیکم السلام واپس جا پھر نماز پڑھ اس لیے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ گیا پھر نماز پڑھی پھر آیا اور سلام کیا۔ آپ نے فرمایا: وعلیکم السلام ! جا پھر نماز پڑھ، کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ اس شخص نے تیسری یا چوتھی بار نماز پڑھنے کے بعد کہا، آپ مجھے سکھادیں ۔ تو آپ نے فرمایا: جب تو نماز کے ارادے سے اٹھے تو پہلے خوب اچھی طرح وضو کر۔ پھر قبلہ رخ کھڑا ہوکر تکبیر تحریمہ کہہ، پھر قرآنِ مجید میں سے جو تیرے لیے آسان ہو پڑھ، پھر رکوع کر یہاں تک کہ اطمینان سے رکوع کر ، پھر سر اٹھا ، یہاں تک کہ سیدھا کھڑا ہوجا، پھر سجدہ کر یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ کر، پھر اپنا سر اٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا، پھر اس طرح اپنی تمام نماز پوری کر۔ ] [1]تو جس کی نماز ہی نہیں اس کی اقتداء کیسی؟ ۲۳ ؍ ۶ ؍ ۱۴۲۳ھ س: انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تم بھی کھڑے ہوکر پڑھو۔ اور جب وہ بیٹھ کر پڑھے ، تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [2]کیا اب بھی اس حدیث پر عمل ہے یا یہ حدیث منسوخ ہوچکی ہے، اگر یہ حدیث منسوخ ہے تو کس حدیث سے منسوخ ہوئی ہے؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج: یہ حدیث محکم ہے منسوخ نہیں ۔ ۱۴ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۲ھ س: انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے .....رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، جب وہ کھڑے ہوکر نمازپڑھے تو تم بھی کھڑے ہوکر نماز پڑھو.....اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (بخاری) [3] کیا اب بھی اس حدیث پر عمل ہے یا یہ حدیث منسوخ ہوچکی ہے؟ آپ نے اس سوال کے جواب میں لکھا تھا یہ حدیث محکم ہے منسوخ نہیں ، جبکہ مسلم شریف میں باب باندھا گیا ہے کہ .....امام بیٹھ کر نماز پڑھائے اور مقتدی کھڑا ہوسکتا ہو تو کھڑا ہوکر نماز پڑھے، کیونکہ مقتدی قادرِ قیام کو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم منسوخ ہوچکا ہے، آگے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے ایام میں
[1] بخاری ؍الأذان؍ باب امر النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم الذی لا یتم رکوعہ بالاعادۃ ، مسلم؍ الصلاۃ ؍ باب وجوب قراء ۃ الفاتحۃ فی کل رکعۃ [2] بخاری؍ کتابُ الأذان ؍ باب اِنَّما جُعِلَ الْإِمَامُ لِیُوْتَمَّ بِہٖ [3] بخاری ؍الأذان ؍ باب إِنما جعل الامام لیؤتم بہ