کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 188
رمضان کے روزے رکھنے شروع کیے۔اب اسے یاد نہیں یا وہ یہ شمار نہیں کرسکتا کہ اس نے زندگی کے کتنے دن و سال نماز ادا نہیں کی اور رمضان کے روزے کتنے سال نہیں رکھے؟ سوال یہ ہے کہ کیا وہ شخص اپنی زندگی کی تمام قضاء نمازیں اور روزے ادا کرسکتا ہے۔ اگر کرسکتا ہے تو برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح فرمائیں کہ وہ کس طرح تمام زندگی کی قضاء نماز و روزے ادا کرے؟ (جاوید احمد) ج: جب سے اس نے نماز شروع کی اس وقت سے وہ مسلم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں فرمایا: ﴿ قُلْ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوآ إِنْ یَّنْتَھُوْا یُغْفَرْلَھُمْ مَّا قَدْ سَلَفَ ﴾[الانفال:۳۸][’’ آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہوچکے ہیں ، سب معاف کردیے جائیں گے۔ ‘‘] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح مسلم میں فرمان ہے: (( اَلاِسْلاَمُ یَھْدِمُ مَاکَانَ قَبْلَہٗ))[1] [’’ اسلام ماقبل کے گناہوں کو مٹادیتا ہے۔‘‘]اس لیے اسے قضاء کی ضرورت نہیں ۔ ہاں آیندہ کے لیے ارکانِ اسلام کی پابندی کرے جو رہ جائے وہ بعد میں ادا کرلے۔ واللہ اعلم۔ جس نے اسلام قبول کرکے نیکی کا راستہ اپنا لیا اس سے ان کے گناہوں کی باز پرس نہیں ہوگی، جو اس نے جاہلیت میں کیے ہوں گے اور جس نے اسلام لاکر بھی برائی نہ چھوڑی اس سے اگلے پچھلے سب عملوں کا مؤاخذہ ہوگا۔][2] ۲۸ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۱ھ نماز باجماعت س: بڑی مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا چھوٹی مسجد میں یا دونوں کا ثواب برابر ہے؟ (حامد رشید ، لاہور) ج: جماعت کے اندر آدمیوں کی تعداد جس قدر زیادہ ہوگی اتنا ہی ثواب زیادہ ہوگا۔ [ (( عن ابی بن کعب رضی ا للّٰه عنہ قال: قال رسول ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم صلاۃ الرجل مع الرجل ازکٰی من صلاتہ وحدہٗ وصلاتہ مع الرجلین ازکی من صلاتہ مع الرجل وما کان اکثر فھو احب إلی ا للّٰه عزوجل)) ’’ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’دو آدمیوں کی نماز ایک آدمی کی
[1] مسلم ؍ کتاب الایمان ؍ باب کون الاسلام یھدم ماقبلہ وکذا الھجرۃ والحج [2] صحیح بخاری ؍ کتاب استتابۃ المرتدین وصحیح مسلم ؍ کتاب الایمان ؍ باب ھل یواخذ باعمال الجاھلیۃ