کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 185
نے ہاتھ کے اشارہ سے ہدایت کی کہ نماز پوری کرو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ ڈال دیا اور حجرے میں تشریف لے گئے۔ پھر اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا۔ ‘‘[1] (( وَعَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم یُصَلِّیْ تَطَوُّعًا وَالْبَابُ عَلَیْہِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ فَمَشٰی فَفَتَحَ لِیْ ثُمَّ رَجَعَ اِلٰی مُصَلاَّہُ وَذَکَرَتْ اَنَّ الْبَابَ کَانَ فِی الْقِبْلَۃِ۔)) [رَوَاہُ ابُوْ دَاؤدَ وَالتِّرْمَذِیٌّ وَرَوَی النَّسَائِیُّ نَحْوَہٗ] ’’ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز پڑھ رہے تھے اور دروازہ ان پر بند تھا، پس میں آئی اور دروازہ کھلوایا، آپ چلے اور کھول دیا، میرے لیے پھر پھرے جگہ نماز اپنی کی طرف اور ذکر کیا عائشہ نے یہ کہ دروازہ جانب قبلہ کے تھا۔‘‘ [روایت کیا اس کو ابو داؤد اور ترمذی نے اور روایت کیا نسائی نے مانند اس کے۔‘‘][2] ۲۴ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۱ھ س: آدمی کی زبان صاف نہ ہو لکنت ہو اور وہ اسی طرح نماز، قرآن پڑھتا ہے اس کے ثواب میں کمی تو نہیں آئے گی؟ (حامد رشید، لاہور) ج: نہیں ۔ اسے پورا اجرو ثواب ملے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ [عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ قرآن کریم پڑھنے میں ماہر ہے تو وہ (قیامت والے دن) بزرگ نیکوکار فرشتوں کے ساتھ ہوگا اور جو قرآن اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور اس کے پڑھنے میں اسے مشقت ہوتی ہے ،اس کے لیے دگنا اجر ہے۔ ] [3] ۲۹ ؍ ۸ ؍ ۱۴۲۳ھ س: اس تحریر کا ترجمہ درکارہے۔ (( ثم لا یخفی علیک ان العلامۃ حیات السندی قال فی رسالۃ فتح الغفور فی ثبوت زیادہ تحت السرۃ نظر بل ہی غلط منشاہٗ السھو فان راجعت الی نسخۃ صحیحۃ من المصنف فرأیت فیھا ھذا الحدیث بھذا السند بھذہ الا لفاظ الا انہ لیس فیھا تحت السرۃ .....قلت الانصاف ان ھذہ الزیادۃ وان کانت صحیحۃ لوجودھا فی اکثر النسخ من المصنف لکنھا مخالفۃ الروایات الثقات فکانت
[1] کتاب العمل فی الصلوٰۃ باب من رَجَعَ القھقری فی صلوٰتہ أو تقدَّمَ بامْرٍ ینزِل بہٖ رواہ سھل بن سَعدٍ عن النبیِّ صلی ا للّٰه علیہ وسلم ، صحیح بخاری [2] مشکوٰۃ ؍ باب ما لا یجوز من العمل فی الصلوۃ وما یباح منہ کتاب الصلاۃ [3] صحیح بخاری ؍ کتاب التفسیر تفسیر سورۃ عبس، صحیح مسلم ؍ کتاب المسافرین ؍ باب الماھر بالقرآن والذی یتتعتع فیہ