کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 150
تو کیا کوئی حرج ہے؟ 3....سر پر تین اوک پانی ڈالنے کے بعد کیا غسل میں دوبارہ سر کو دھونا ضروری ہے؟ 4.... جمعہ کے دن غسل میں صرف جسم پر سیدھا پانی بہا لینا کافی ہے یا شریعت میں کوئی مخصوص طریقہ سے غسل ہے۔ اگر جمعہ کے غسل میں کوئی عضو خشک رہ جائے تو کیا کوئی حرج ہے؟ (فیصل اسلم) ج: کسی حکیم و طبیب سے مقوی دماغ دوا پوچھ لیں اور استعمال کریں ۔ کوشش کریں کہ وہم قریب نہ آنے پائے۔ 2.... غسل کے منافی ہے۔ 3.... اگر اچھی طرح تر کر لیا ہے کوئی حصہ خشک نہیں رہا تو دوبارہ سر دھونا ضروری نہیں ۔ 4....جمعہ کا غسل جنابت کے غسل کی طرح ہے ۔ بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو غسل نہیں ۔ واللہ اعلم [رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے جمعے والے دن غسل جنابت کی طرح غسل کیا ، پھر پہلی گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کیا ، اور جو اس کے بعد والی گھڑی میں گیا تو اس نے گویا ایک گائے قربان کی اور جو تیسری گھڑی میں گیا تو اس نے گویا سینگوں والا مینڈھا قربان کیا اور جو چوتھی گھڑی میں گیا تو اس نے گویا مرغی کا صدقہ کیا اور جو پانچویں گھڑی میں گیا تو اس نے گویا ایک انڈہ اللہ کی راہ میں صدقہ کیا ، پس جب امام نکل آئے تو فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور ذکر سنتے ہیں ۔][1] ۱۷؍۴؍۱۴۲۴ھ س: بچے کی پیدائش پر چالیس دن پورے کرنے ضروری ہیں یا پہلے بھی اگر عورت ٹھیک ہو جائے تو نماز روزہ شروع کر دے ، ایسا کرنا جائز ہے؟ بعض خواتین کو دیکھا گیا ہے کہ وہ نماز تو نہیں پڑھتیں مگر روزے رکھتی ہیں ، تو کیا چالیس دن پورے کرنے کے بعد ہی عبادت شروع کی جائے؟ ج: جب خون بند ہو جائے غسل کر کے نماز پڑھی جائے خواہ دوسرے دن ہی بند ہو جائے۔ اگر نفاس کا خون بند نہیں ہوتا تو حدیث میں چالیس دن آئے ہیں ۔[ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نفاس والی عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چالیس (۴۰)دن بیٹھا کرتی تھیں ۔(نمازو غیرہ نہیں پڑھتی تھیں )[2]] اس کے بعد غسل کر کے نماز پڑھی جائے خواہ خون بند نہ ہو۔ تو ایسی صورت میں نفاس والی کا حکم استحاضہ والی کا حکم ہے
[1] صحیح بخاری؍کتاب الجمعۃ؍باب فضل الجمعۃ۔ صحیح مسلم؍کتاب الجمعۃ؍باب الطیب والسواک یوم الجمعۃ [2] ابو داؤد؍ الطہارۃ؍باب ما جاء فی وقت النفساء۔ ترمذی؍الطہارۃ؍باب ما جاء فی کم تمکت النفساء۔ ابن ماجہ؍ الطہارۃ؍باب النفساء کم تجلس