کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 136
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مہدی مجھ سے ہو گا اس کی پیشانی کشادہ اور ناک اونچی ہو گی زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم اور جور سے بھری ہوئی تھی وہ سات سال تک حکومت کرے گا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ خلیفہ مہدی کے زمانے میں دولت کی اس قدر فراوانی ہو گی کہ وہ عوام میں بلا حساب کتاب دولت تقسیم کریں گے ۔ ((عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم : (( یَکُوْنُ فِیْ آخِرِ الزَّمَانِ خَلِیْفَۃٌ یَقْسِمُ الْمَالَ وَلاَ یَعُدُّہٗ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ)) [1] حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ آخری زمانہ میں ایک خلیفہ ہو گا جو مال بغیر گنتی کے تقسیم کرے گا۔ ‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ امام مہدی (فجر کی)نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوں گے کہ حضرت عیسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آسمان سے نازل ہوں گے اور امام مہدی کی امامت میں نماز ادا کریں گے ۔ (( عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ ا للّٰه رضی اللّٰه عنہ یَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی ا للّٰه علیہ وسلم یَقُولُ: (( لاَ تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِّنْ اُمَّتِیْ یُقَاتِلُوْنَ عَلَی الْحَقِّ ظَاھِرِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ قَالَ فَیَنْزِلُ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ ، فَیَقُوْلُ: اَمِیْرُھُمْ تَعَالَ صَلِّ لَنَا ، فَیَقُوْلُ: لاَ ، اِنَّ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ اُمَرَائُ تَکْرِمَۃَ ا للّٰه ھٰذِہِ الْاُمَّۃَ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ)) [2] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے’’ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے لڑتا رہے گا وہ گروہ قیامت تک ( حق پر) غالب رہے گا جب حضرت عیسیٰ ابن مریم صلی اللہ علیہ وسلم ( آسمان سے) نازل ہوں گے تو مسلمانوں کا امیر عیسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کرے گا تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں عیسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرمائیں گے نہیں تم خود ہی آپس میں ایک دوسرے کے امام ہو یہ اس امت کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ اعزاز ہے۔ س: کیا یہ باتیں صحیح ہیں کہ موجود نظام جمہوریت شرک ہے کفر ہے گناہ کبیرہ ہے اللہ کی نافرمانی ہے صریح گمراہی ہے؟(محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں )
[1] کتاب الفتن واشراط الساعۃ [2] کتاب الایمان،باب بیان نزول عیسیٰ بن مریم علیہ السلام