کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 94
دن کا غسل ہر بالغ پر واجب ہے]اگر کوئی بزرگ اس غسل کو واجب نہیں سمجھتے تو ان کی تحقیق ان کے ساتھ ۔ واللہ اعلم ۱۲ / ۵ / ۱۴۱۸ھ س: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ جنبی کو وضوء میسر ہے لیکن غسل میسر نہیں کیا وہ وضوء کرے یا کہ تیمم کرے ؟ شبیر احمد ساجد ج: تیمم اور وضوء دونوں کرے﴿لاَ یُکَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَہَا﴾ [نہیں تکلیف دیتا اللہ تعالیٰ کسی جان کو مگر اس کی طاقت کے مطابق [1] ] ہذا ما عندی و اللّٰہ أعلم ۹/۶/۱۴۱۴ ھ س: کیا التقاء الختان بالختان سے غسل واجب ہو جاتا ہے یا دخول شرط ہے کیونکہ ابن عبدالبر نے الاستذکار میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کو تجاوز جیسے الفاظ سے بھی ذکر کیا ہے اور امام نووی نے مسلم کی شرح میں بھی ایسی ہی بات کہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے دخول سے غسل واجب ہے التقاء سے نہیں آپ وضاحت فرما دیں ۔عبدالرحمن ضیاء ج: حافظ ابن حجر رحمہ الاکبر ۔ التقاء ختانین اور مس ختاتین والی روایات نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں ’’وَالْمُرَادُ بالْمَسِّ وَالْاِلْتِقَائِ الْمُحَاذَاۃُ ، وَیَدُلُّ عَلَیْہِ رِوَایَۃُ التِرْمَذِي بِلَفْظ : إِذَا جَاوَزَ ۔ وَلَیْسَ الْمُرَادُ بِالْمَسِّ حَقِیْقَتہٗ لِاَنَّہ لاَ یُتَصَوَّرُ عِنْدَ غَیْبَۃِ الْحَشْفَۃِ ، وَلَوْ حَصَلَ الْمَسُّ قَبْلَ الْإِیْلاَجِ لَمْ یَجِبِ الْغُسلُ بِالْإِجْمَاعِ[2] [چھونے اور ملنے سے مراد جماع ہے اور اس پر ترمذی کی روایت دلالت کرتی ہے جب آگے بڑھ جائے کے لفظ سے اور چھونے سے مراد اس کی حقیقت نہیں ہے کیونکہ حشفہ کے غیب ہونے پر اس کا تصور نہیں ہو سکتا اور اگر دخول سے پہلے چھونا حاصل ہو جائے تو بالاجماع غسل واجب نہیں ہے] ۱/۴/۱۴۱۵ ھ س: عورت اور مرد کا بغیر دخول کے شرمگاہیں مل جائیں تو غسل ہے یا صرف وضوء؟ میاں محمد افضل لاہور24/2/93 ج: اگر منی خارج ہو جائے تو غسل واجب ہے ورنہ وضوء ،اور دخول ومجاوزت کی صورت میں غسل واجب ہے انزال ہو خواہ نہ ہو ۔ واللہ اعلم ۶/۹/۱۴۱۳ ھ س: کیا اسلام لانے سے جو غسل ہوتا ہے وہ فرض ہے ۔ میرے علم کے مطابق تو فرض ہے ؟ جاوید ج: درست اسلام لاتے وقت غسل فرض ہے ۔ ۲۵/۱۱/۱۴۱۴ ھ [عَنْ قَیْسِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم أُرِیْدُ الْإِسْلاَمَ فَأَمَرَنِيْ أَنْ أَغْتَسِلَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ [3]قیس بن
[1] [البقرۃ ۲۸۶ پ۳] [2] فتح الباری ۱/۳۹۵۔۳۹۶ [3] [ابوداود الطہارۃ باب فی الرجل یسلم فیومر بالغسل]