کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 73
ہمارے گھر میں کچھ ہمارے رشتے داروں نے جادو وغیرہ کیا ہے اس کے آثار میں والدہ محترمہ کے ہاتھ بھیج رہا ہوں برائے مہربانی اس بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں ؟ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو ۔ محمد یحییٰ مجاہد مرکز الدعوۃ والارشاد لاہور ج: صحیح بخاری کی حدیث سے ثابت ہے کہ لبید بن اعصم یہودی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا [1]اور اس کا کچھ اثر بھی آپ پر ہو گیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاء عطا فرما دی قرآن مجید میں﴿فَإِذَا حِبَالُہُمْ وَعِصِیُّہُمْ یُخَیَّلُ إِلَیْہِ مِنْ سِحْرِہِمْ أَنَّہَا تَسْعٰی * فَأَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہٖ خِیْفَۃً مُّوْسٰی[2] [پھر تب ہی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس کے خیال میں آئیں ان کے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں پھر پانے لگا اپنے جی میں ڈر موسیٰ] آپ بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں معوذتین پڑھیں سورہ بقرہ آیت الکرسی پڑھیں ان شاء اللہ تعالیٰ شفا یاب ہوں گے ۔ س : (۱) جادو ایک حقیقت ہے ہو سکتا ہے اور لوگ کرتے ہیں اور اگر کسی پر یہ وار چل جائے اور انتہائی سخت ہو کرنے والا تو پھر موحد آدمی کو کیا کرنا چاہیے کہ اس سے بچ سکے اور وہ جڑ سے اکھڑ جائے اللہ اس کا اثر ہمیشہ کے لیے زائل کر دیں اور آئندہ بھی آدمی محفوظ رہ سکے ۔ (۲) جو لوگ ایسا کرتے ہیں یعنی تعویذ وغیرہ کروانا یا کسی پتلے وغیرہ پر کرنا ۔ ان کا مقصد دوسروں کو اذیت دینا ہوتا ہے ان کے بارے میں کیا حکم ہے ۔ دونوں کے بارے میں یعنی کرنے والے اور کروانے والے کے بارے میں ؟ ج: (۱) اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کرے صبح ’’لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ کم از کم سو مرتبہ پڑھے ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھے رات کو سوتے وقت تین تین دفعہ آخری تین قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائے پھر دونوں ہاتھ اپنے پورے بدن پر پھیر لے اس طرح تین بار یہ عمل کرے اور وقتا فوقتا پڑھتارہے﴿وَلاَ یُفْلِحُ السَّاحِرُوْنَ[3] [اور نجات نہیں پاتے جادو کرنے والے]﴿وَلاَ یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ أَتٰی[4] [اور بھلا نہیں ہوتا جادوگر کا جہاں آوے] ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ جادو کا اثر جانا شروع ہو جائے گا ۔ (۲) جادو کرنا یا کروانا گناہ ہے اور کبیرہ گناہوں میں شامل ہے ۔ ۲۵/۱۱/۱۴۱۸ھ س: میں قرآن وحدیث کی روشنی میں کچھ جنات کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ بطور مؤکل جس طرح کہا
[1] [صحیح بخاری۔کتاب الطب۔ باب السحر] [2] [طہ ۶۶، ۶۷پ۱۶] [3] [یونس ۷۷پ۱۱] [4] [طہ ۶۹پ۱۶]