کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 71
ج: (۱، ۲) ختم والی چیز سے پرہیز ضروری ہے البتہ خواہ مخواہ شبہ ختم کا کوئی اعتبار نہیں ۔ (۳) یہ چیزیں قرآن وسنت سے ثابت نہیں۔ ۱۸/۱۰/۱۴۱۵ھ س : جب ہم کبھی کسی جلسے میں ہوتے ہیں یا مسجد میں خطبہ جمعہ سنتے ہیں یا کسی دینی محفل میں ہوتے تو بڑے ولولے اور جذبے سے ہوتے ہیں اور جب نکلتے ہیں تو وہ جذبات کم ہو جاتے ہیں اس کا کیا علاج ہے؟ محمد امجد طاہر آزاد کشمیر30 دسمبر 1998 ج: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر بھی بسا اوقات یہ کیفیت طاری ہو جایا کرتی تھی اس سلسلہ میں مشکوٰۃ کتاب الدعوات باب ذکر اللّٰه عزوجل والتقرب إلیہ کی فصل اول کی آخری حدیث پڑھ لیں إن شاء اللّٰه العزیز تسلی ہو جائے گی۔ ۳/۱۰/۱۴۱۹ھ [حنظلہ رضی اللہ عنہ بن ربیع اسیدی سے روایت ہے کہا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ملاقات کی کہا اے حنظلہ رضی اللہ عنہ تیرا کیا حال ہے میں نے کہا حنظلہ منافق ہو گیا ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا سبحان اللہ تو کیا کہتا ہے میں نے کہا جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جنت ودوزخ کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں گویا کہ ہم جنت ودوزخ کو آنکھوں سے دیکھتے ہیں جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے نکل کر گھروں میں آتے ہیں تو اپنی بیبیوں اور اولاد میں مشغول ہوتے ہیں زمینوں اور باغوں میں ہم سب نصائح کو بھول جاتے ہیں ابوبکر نے کہا اللہ کی قسم ہماری حالت بھی ایسے ہو جاتی ہے میں اور ابوبکر چلے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے میں نے کہا حنظلہ منافق ہو گیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو کیا ہے میں نے کہا اے اللہ کے رسول جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں آپ ہمیں نصیحت کرتے ہیں جنت دوزخ کی گویا کہ ہم اپنی آنکھوں سے ان کا حال دیکھتے ہیں جب آپ کے پاس سے چلے جاتے ہیں ہم اپنی بیبیوں اور اولاد اور زمینوں اور باغوں میں مشغول ہوتے ہیں تو ہم بہت سی نصیحت کی باتیں بھول جاتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم ایسی حالت پر رہو تو تم سے فرشتے مصافحہ کریں تمہارے بستروں پر اور راستوں میں فرمایا اے حنظلہ ایک ساعت اور ایک ساعت تین بار فرمایا] س: (۱) جادو میں نفع ونقصان کا اثر ماننا شرک ہے کیونکہ قرآن میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نفع ونقصان کا مالک نہیں ۔ ما فوق الاسباب کی بحث کرتے ہیں پتھر ۔ تلوار ۔ گولی کو ما تحت الاسباب کے تحت لیتے ہیں ۔ (۲) نظر بد کوئی چیز نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ بھی جادو کی طرح مافوق الاسباب والی بات ہے اور نظر بد کے علاج کی حدیث کا تو کھلم کھلا