کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 70
ج: جانور ذبح کرتے وقت کوئی قل ہو اللّٰہ احد پڑھ لے تو یہ بھی اللہ ہی کا نام ہے آیا اس طرح درست ہو گا ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں اس سے منع فرمایا ؟ اسی طرح وضوء کرتے وقت قل ہو اللّٰہ احد پڑھ لینا تو یہ دونوں چیزیں درست نہیں بے شک نام اللہ کا ہی ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں جو چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو وہ رد ہوتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿مَنْ أَحْدَثَ فِیْ أَمْرِنَا ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ[1]اور ایک روایت کے الفاظ ہیں﴿مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ﴾ ظاہر بات جس چیز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رد قرار دے دیں وہ منع ہی میں شامل ہو گی تو ختم بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ ۱۲/۴/۱۴۲۰ھ س: (۱) ہمارے گھر والے بریلوی حنفی ہیں وہ اگر دیگ یا پتیلے میں چاول پکاتے ہیں پھر وہ اس میں سے کچھ پلیٹ میں چاول نکال کر مولوی صاحب سے ختم پڑھواتے ہیں ۔ اگر ہم اس چیز سے منع کریں تو کہتے ہیں کہ ختم تو پلیٹ والے چاولوں پر پڑھا گیا ہے دیگ والے چاول کھا لو ۔ وہ کہتے ہیں اس میں کیا ختم داخل ہو گیا ہے کہ تم کھاتے نہیں ہم ختم وغیرہ کے چاول روٹی یا اور مٹھائی وغیرہ کیوں نہیں کھا سکتے ۔ (۲) ایک چیز اللہ کی راہ میں دی جائے کیا وہ گھر والے بھی کھا سکتے ہیں کیونکہ عالم کہتے ہیں کہ جو چیز اللہ کے راستے میں دی جائے اس پر غریبوں یتیموں اور مسکینوں کا حق ہے اور ختم اللہ کے لیے دیں تو وہ خود کھا لیتے ہیں ۔ اور رشتہ داروں کو بلا کر ان کو کھلاتے ہیں اس سارے سوال کا کیا حل ہے ؟ محمد سلیم بٹ ج: (۱) اس لیے نہیں کھا سکتے کہ دین میں ایجاد کردہ کام سے تعاون ہوتا ہے پھر اگر آپ کھا لیں تو ان کو منع کیسے کریں گے ؟ (۲) اگر صدقہ ہے تو صدقہ کرنے والے نہیں کھا سکتے مستحقین صدقہ ہی کو کھلایا جائے ۔ ختم والی چیز خواہ اللہ کے لیے ہی مشہور کی جائے نہ کھائی جائے وجہ نمبر ۱ میں گزر چکی ہے ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ س: (۱) ہماری مسجد قبا اہلحدیث میں رمضان کے مہینہ میں چاول وغیرہ آتے ہیں ۔ اور شک یہ ہوتا ہے کہ ان چاول پر ختم نہ دیا گیا ہو چاول ہمیں کھانے چاہئیں کہ نہیں ؟ (۲) ہمارے ایک دوست اہلحدیث کا یہ تاثر ہے کہ ختم والی چیز کھا لی جائے تو کوئی حرج نہیں دعوت سمجھ کر یا ویسے لیکن ہم آج تک اس کو بدعت سمجھ کر نہیں کھا رہے آپ بتائیں ہم کو کیا کرنا چاہیے اور کھانا کیسا ہے ؟ (۳) گیارہویں کے متعلق بیان کرنا کہ یہ دینا اور کھانا کیسا ہے قرآن اور سنت نبوی کے مطابق تاکہ ہمارے اشکال دور ہو سکیں اور ہم سنت کے مطابق رہ سکیں۔ محمد یوسف سمن آبادنزد محلہ پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ
[1] [مشکوۃ ۔ باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ۔ الفصل الاول]