کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 69
کیوں نہ ہو۔ ۱/۸/۱۴۱۷ھ س: بخاری میں ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو بتوں پر نازل ہونے والی آیات مسلمان لوگوں پر چسپاں کریں گے اور اکثر بریلوی دوست اہلحدیثوں پر سوال اٹھاتے ہیں کہ یہ لوگ من دون اللہ والی آیات مسلمان ولیوں اور نیک لوگوں پر لگاتے ہیں کیا یہ بات صحیح ہے؟ محمد سلیم بٹ ج: بخاری میں یہ چیز مجھے نہیں ملی اس لیے صحیح بخاری کی کتاب اور باب کا حوالہ درج فرمائیں قابل غور بات ہے کہ مکے والوں نے جو بت بنائے ہوئے تھے وہ کن کے تھے نبیوں اور ولیوں کے ہی تو تھے۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: بریلوی اگر مشرک ہیں تو مکہ ومدینہ میں ان کا داخلہ کیوں ممنوع نہیں ؟ اور اہلحدیث ان کے ساتھ مشرکین جیسا سلوک کرنے کا فتویٰ کیوں نہیں دیتے ؟ محمد ادریس فاروقی سوہدرہ گوجرانوالہ ج: اس لیے کہ وہ کلمہ شہادت پر ایمان رکھتے اور ارکان اسلام کی حتی الوسع پابندی کرتے ہیں ۔ ۲۳/۱۱/۱۴۱۸ ھ س: جو انسان اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو اس سے سلام لینی چاہیے یا نہیں اور اسے کھانے پینے کے تعلقات اور دنیا کے تعلقات رکھنے چاہئیں یا نہیں اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں ؟ محمد یٰسین ج: اگر وہ اسلام کے ارکان مثلاً کلمہ ، نماز ، زکاۃ ، روزہ اور حج کا پابند ہے تو اس سے مسلموں والا برتاؤ کرو دنیاوی تعلقات ایسے رکھو کہ وہ شرک چھوڑ دے ۔ ۱/۵/۱۴۱۹ ھ س: اگر مسلمان سے کوئی آدمی مرزائی ہو جائے تو ہمارے علماء اہلحدیث کے نزدیک اسلامی قانون ہو تو واجب القتل ہے اگر اہلحدیث سے منکر حدیث ہو جائے تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ محمد عباس شرا ج: آپ نے لکھا ہے ’’اگر مسلمان سے کوئی آدمی مرزائی ہو جائے تو ہمارے علماء اہلحدیث کے نزدیک اسلامی قانون ہو تو واجب القتل ہے اگر اہلحدیث سے منکر حدیث ہو جائے تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے ‘‘ ؟ تو محترم اسلام میں اہلحدیث یا کسی دیگر مسلمان کے منکر حدیث وسنت بن جانے کی وہی سزا ہے جو آپ نے کسی اہلحدیث یا دیگر مسلمان کے مرزائی بن جانے کی ذکر فرمائی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو سعادت دارین سے ہمکنار فرمائے آمین یا رب العالمین ۲۲/۷/۱۴۱۹ھ س: یہ جو ختم شریف ہے یہ تو اللہ کے نام پر ہی دیتے ہیں تو اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع بھی کہاں قرار دیا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ حافظ عبدالقدوس ٹاورروڈکھیالی