کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 630
جس میں آپ نے ’’جماعت المسلمین‘‘ میں شمولیت کی دعوت دی ہے اس مناسبت سے اس تحریر پر وارد شدہ اشکال جناب کی خدمت میں پیش کر کے ان کے جواب طلب کرنے کا مجھے حق حاصل ہے اشکال تو کئی ہیں سر دست صرف ایک اشکال کا جواب چاہتا ہوں آپ نے لکھا ’’اس کے یعنی جماعت المسلمین کے علاوہ ہر گروہ کو فرقہ قرار دیا گیا‘‘ نیز آپ نے لکھا ہے ۔ ’’فرقوں کے پاس اسلام نہیں‘‘ آپ کے ان بیانوں سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کے نزدیک آپ کی جماعت المسلمین کے علاوہ کسی گروہ کے پاس اسلام نہیں آپ کی تحریر میں کافی غوروفکر کے باوجود مجھے اس کی دلیل نہیں ملی لہٰذا آپ اس کی دلیل کتاب اللہ یا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیش فرمائیں ۔ ۱۲/۴/۱۴۱۲ ھ س: قرآن مجید میں ہمارا نام ’’مسلمین‘‘ رکھا گیا ہے تو ہم اپنا نام اہل حدیث بھی رکھ سکتے ہیں ﴿ہُوَ سَمّٰکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ[1] محمد نواز شاہد گوجرانوالہ ج: قرآن مجید میں ہمارا نام مسلمین رکھا گیا ہے تو ہم اپنا نام جماعۃ المسلمین بھی رکھ سکتے ہیں ؟ جو اس کا جواب ہو ویسا ہی اپنے سوال کا جواب سمجھیں ؟ ۲۳رمضان المبارک ۱۴۰۸ ھ س: کیا آدمی اپنے آپ کو اہلحدیث کہلائے اس میں گناہ تو نہیں اپنے آپ کو کیا کہلانا چاہیے؟ عثمان غنی لاہور ج: نہیں کوئی گناہ نہیں نام تو صرف تعارف کی خاطر ہیں ۔ ۱/۸/۱۴۱۷ ھ س: (۱) کیا اہلحدیث نام بدعت ہے ؟؟؟ (۲) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول وفعل میں تضاد ہے ؟؟؟ (۳) کیا ہمارے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم واجب التعمیل نہیں ہے ؟؟؟ (۴) کیا ہم (اہلحدیث) مقلد ہیں ؟؟؟ (تقلید شخصی) (۵) ’’مسلک‘‘ ہونا غلط ہے اور کیا ہم ’’مسلک اہلحدیث‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں؟؟؟ (۶) کیا ہمارے دین چار ہیں۔(i)قرآن (ii)حدیث(iii) اجماع صحابہ وتابعین (iv) قیاس؟؟؟ ۷۔ جماعت المسلمین کی دعوت صحیح ہے یا غلط ؟؟؟ حافظ امتیاز الحق کراچی13/9/86 ج: (۱) لفظ ’’اہل حدیث‘‘ بحیثیت نام ویسا ہی ہے جیسا لفظ ’’جماعت المسلمین‘‘ کیونکہ بحیثیت نام دونوں لفظ کتاب وسنت میں وارد نہیں ہوئے بعض احادیث میں ’’جماعت المسلمین‘‘ کا لفظ وارد ہوا ہے مگر وہ بحیثیت نام نہیں ہے جیسا کہ اس حدیث کے سیاق ومتن سے واضح ہے ۔ لہٰذا ایک نام کو بدعت کہنا اور قرار دینا اور دوسرے کو بدعت نہ کہنا اورنہ قرار دینا قرین انصاف نہیں ۔ یاد رہے لفظ ’’اہلحدیث‘‘ کا اسی صورت میں کسی صحیح حدیث میں وارد ہونا معلوم
[1] الحج آیت ۷۸