کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 627
(۱۷) جب امت فرقوں میں بٹ جائے تو جماعت ختم ہو جاتی ہے جیسا کہ﴿فَاعْتَزِل تِلْکَ الْفِرَقَ کُلَّہَا﴾ والی حدیث سے واضح ہے اس لیے سوال ’’تہتر فرقوں سے الخ‘‘ بنتا ہی نہیں ۔ (۱۸) ان کے بعض افراد کافر ہیں اور بعض کافر نہیں ۔ (۱۹) بعض کافر ہیں بعض کافر نہیں ۔ (۲۰) جو کافر یا مشرک ہیں ان کے پیچھے نماز ادا نہیں کی جا سکتی ۔ (۲۱) تقلید یعنی کتاب وسنت کے منافی امر کو ماننا ناجائز ہے ۔ (۲۲) کتاب وسنت پر عمل کیا جائے جب کتاب وسنت پر عمل کرنے والوں میں قوت آ جائے گی تو خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہو جائے گی ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿وَعَدَ اللّٰه الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا[1] الخ [اللہ وعدہ کرتا ہے جو لوگ تم میں سے ایمان لا کر نیک عمل بھی کریں گے ان کو زمین پر حاکم بنا دے گا] (۲۳) نہیں ۔ (۲۴) صحیح بخاری کی تمام احادیث امام بخاری کے نزدیک صحیح ہیں ماسوائے ان کے جن کے ضعف کی طرف بخاری نے خود اشارہ فرما دیا ہے اسی طرح صحیح مسلم کی تمام احادیث امام مسلم کے نزدیک صحیح ہیں ماسوائے ان کے جن کے ضعف کی طرف امام مسلم نے خود اشارہ فرما دیا ہے ۔(۲۵) ان کے اپنے علم کے مطابق صحیح ہے دیگر اہل علم کو ان کے بعض فیصلوں میں کلام ہے ۔واللہ اعلم ۴/۴/۱۴۱۶ ھ س: منجانب صدیق حسن احسن عبداللہ وامیر جماعت المسلمین صوبہ پنجاب بخدمت جناب عبدالمنان صاحب نور پوری سلام علی من اتبع الہدیٰ آپ کا ارسال کردہ لفافہ آج موصول ہوا سب سے پہلی بات یہ ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ۔ آپ مہربانی فرما کر اپنا تعارف تحریر کر کے ارسال فرما دیں کہ آپ کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا مسلک کیا ہے ؟ پھر ان شاء اللہ سلسلہ خط وخطابت شروع ہو گا ۔ علاوہ ازیں جس حقیقت کا اظہار کیا گیا ہے اس کے دلائل بھی اس خط میں موجود ہیں حوالجات ملاحظہ فرمائیں۔ معلوم نہیں آپ کو کون سا خط ملا آپ کی طرف سے جواب موصول ہوتے ہی ان شاء اللہ اصل خط کی نقل بھی ارسال کر دوں گا۔ خادم الاسلام والمسلمین صدیق حسن احسن پتوکی بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم :﴿وَاتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْہِ اِلَی اللّٰه ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لاَ
[1] النور ۵۵ پ۱۸