کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 624
نافرمان نہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے میری نافرمانی کی اس نے (جنت میں جانے سے) انکار کر دیا ۔ [1]
برائے مہربانی قرآن مجید اور اس کی منزل من اللہ تشریح یعنی احادیث صحیحہ کی روشنی میں جواب سے سرفراز فرمائیں ؟
ج: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
از عبدالمنان نور پوری بطرف ممتاز صاحب حفظہما اللہ تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اما بعد ! آپ نے جو سوالنامہ ارسال فرمایا اس کے اندر سوال نمبر ۵ میں لکھا ہے ’’اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ہمارا نام ’’مسلمین‘‘ رکھا ہے ‘‘ اب اہل حدیث نام پر اعتراض کرنے والوں سے پوچھیں کہ انہوں نے اپنا نام ’’جماعت المسلمین‘‘ کیوں رکھا ہے قرآن مجید میں تو نام ’’مسلمین‘‘ ہے ’’جماعت المسلمین‘‘ نہیں ہے ۔
رہا حدیث کا معاملہ تو حدیث میں لفظ جماعت المسلمین ضرور وارد ہوا ہے جو موضوع نہیں موضوع ہے ’’جماعت المسلمین‘‘ بحیثیت نام وعلم جو نہ قرآن مجید میں ہے اور نہ حدیث میں ہے ۔ تو آپ ان سے پوچھیں قرآن مجید کی کوئی آیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث پیش کرو جس میں ’’جماعت المسلمین‘‘ کا لفظ بحیثیت اسم ونام وارد ہوا ہو اگر وہ اس قسم کی کوئی آیت یا حدیث نہ دکھا سکیں تو پھر اہل حدیث نام پر اعتراض کیوں ؟باقی رہے نام حنفی ، شافعی ، مالکی اور حنبلی وغیرہ تو وہ تقلید کی بنا پر درست نہیں ویسے محض الفاظ نسبت ہونے کے اعتبار سے ان کے منع ہونے کی کوئی دلیل نہیں ۔ واللہ اعلم ۲۵/۱/۱۴۱۵ ھ
س: (۱) کیا سورہ بقرہ کی آیات ۳۱ ، ۳۲ سے فرقہ بندی شرک ثابت ہوتی ہے یا نہیں ؟ برائے کرم وضاحت فرمائیں؟ (۲) کیا فرقہ بندی عذاب ہے ؟ (۳) صحیح مسلم میں یہ جو حدیث﴿تَلْزَمُ جَمَاعَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ وَاِمَامَہُمْ﴾ ہے اس سے کیا مراد ہے ؟ اس حدیث کا اصل مطلب ومفہوم واضح کیجئے ؟
(۴) کیا سیاسی فرقے جہنم میں لے جانے کا سبب بن سکتے ہیں ؟
(۵) کیا امت مسلمہ کا انقطاع ہو سکتا ہے ؟ (۶) جماعت بناکر رہنا ضروری ہے یا نہیں ؟
(۷) اگر جماعت بناکر اس کے ساتھ رہنا ضروری ہے تو کیا جماعت کا امیر مقرر کرنا لازمی ہے یا نہیں؟ (۸) بیعت خلیفہ کی ہے یا امیر کی ؟ تفصیلاً جواب دیں ؟
(۹) امیر سفر کی بیعت ہوتی ہے یا نہیں ؟ وضاحت فرمائیں ؟
[1] صحیح بخاری [کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ۔ باب الاقتداء بسنن رسول اﷲ]