کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 622
وارانہ نام رکھا جا سکتا ہے ؟ اور اگر رکھا جا سکتا ہے تو کیا یہ شریعت سازی نہیں ؟
(۶) ایک نبی کی امت کی حیثیت سے کیا ساری امت کا نام اہلحدیث ، حنفی ، شافعی ، حنبلی ، مالکی ، دیوبندی ، بریلوی ، سنی شیعہ وغیرہ ہو سکتا ہے ؟
(۷) کیا مذاہب خمسہ یعنی اہلحدیث ، حنفی ، شافعی ، حنبلی ، مالکی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیے گئے ہیں؟
(۸) کیا مذاہب خمسہ کا مجموعہ اسلام ہے یا ہر مذہب علیحدہ علیحدہ مکمل دین اسلام ہے ؟
(۹) کیا مذاہب خمسہ کا مجموعہ اسلام ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے حکم﴿اُدْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً﴾[1] (دین اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ) کے تحت ان مذاہب کے پیروکار اپنے متعین مذہب کے علاوہ باقی مذاہب پر عمل کیوں نہیں کرتے صرف ایک حصہ پر کیوں عمل ہو رہا ہے ؟
(۱۰) اگر ان مذاہب خمسہ میں سے ہر ایک مذہب مکمل دین اسلام ہے تو کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانچ اسلام نازل ہوئے تھے یا ایک ؟
(۱۱) آج ایک غیر مسلم دین اسلام قبول کرنے کے بعد ’’مذاہب خمسہ‘‘ میں سے کون سا مذہب قبول کرے گا اور کس فرقے میں شامل ہو تاکہ﴿اُدْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً﴾ کے تحت وہ سچا مسلم بن سکے ؟
(۱۲) جو آدمی ان ’’مذاہب خمسہ‘‘ کو تسلیم نہیں کرتا یا ان میں سے کسی ایک مذہب کو تسلیم نہیں کرتا تو کیا وہ کافر ہے ؟ یا اس کے دین اسلام میں کوئی نقص رہ جائے گا ؟
(۱۳) سنن ابوداود کی ایک صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے تہتر حصوں میں بٹ جانے کی پشین گوئی کی ہے اور پھر فرمایا ان تہتر میں سے بہتر (۷۲) جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں اور آگے فرمایا﴿وَہِیَ الْجَمَاعَۃ﴾ (اور وہ جماعت ہو گی) [2] اس جنت میں جانے والی ’’الجماعۃ‘‘ سے مسلمانوں کے موجودہ فرقوں میں سے کون سا فرقہ مراد ہے مثلاً
۱۔ جماعت اہلحدیث ۲۔ جمعيت اہلحدیث ۳۔ مرکزی جمعيت اہلحدیث ۴۔ جماعت شبان اہلحدیث ۵۔ جماعت انجمن اہلحدیث ۶۔ جماعت غرباء اہلحدیث ۷۔ اہل سنت والجماعت ۸۔ تبلیغی جماعت ۹۔ جماعت اسلامی ۱۰۔ تنظیم اسلامی ۱۱۔ جماعت اشاعت التوحید والسنہ (پنج پیری) ۱۲۔ جمعيت العلمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ) ۱۳۔ جمعيت
[1] البقرۃ ۲۰۸
[2] [ابوداؤد۔ المجلد الثانی۔ کتاب السنۃ۔ باب شرح السنۃ]