کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 620
دینی بند کر دی ہے لہٰذا آپکو خالص اسلام کی دعوت دیتا ہوں کہ آپ بھی فرقہ اہلحدیث سے مکمل طور پر علیحدہ ہوکر خالص اسلام قبول کریں اور اس راستے میں کوئی پرواہ نہ کریں کیوں ؟ اخواکم فی اللّٰه: امان اللہ ۲۲ محرم ۱۴۱۴ ھ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
از عبدالمنان نورپوری بطرف امان اللہ صاحب حفظہما اللہ تبارک وتعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امابعد آپ کا مکتوب موصول ہوا جس میں جناب لکھتے ہیں ’’جناب محترم گزارش یہ ہے کہ آپ نے سوال کیا تھا کہ کیا جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے‘‘؟ جناب حافظ صاحب سچی بات یہ ہے کہ میں قرآن وحدیث سے واقعتا یہ ثابت نہیں کر سکتا اس لیے آج مورخہ ۲۲محرم ۱۴۱۴ ھ سے میں نے جماعت المسلمین رجسٹرڈ کی دعوت دینی بند کر دی ہے‘‘ الخ۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنوں میں کتاب وسنت کو سمجھنے اور صحیح معنوں میں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۴/۲/۱۴۱۴ ھ
س: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
محترمی ومکرمی استاد المکرم حافظ عبدالمنان صاحب مدرس جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہاں پر ہر طرح کی خیریت ہے امید ہے کہ آپ بھی خدا کی رحمت میں ہوں گے ۔
آج خط لکھنے کی پہلی بار جسارت کر رہا ہوں وہ اس لیے کہ چند مسائل پوچھنے کے لیے امید ہے کہ آپ جواب ضرور ارسال فرمائیں گے اس خط میں جماعت المسلمین کے چند سوال ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کو ان سوالوں کے جواب ابھی تک کسی نے نہیں دئیے آپ کو اس لیے زحمت دے رہا ہوں کہ آپ کا مسلمین کے بارے میں مطالعہ بھی ہے کیا واقعی وہ حق پر ہیں یا نہیں ان کے سوالوں کے جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیل سے ارسال کریں مجھے انتظار ہو گی کیونکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جواب جلدی ہم کو ارسال کرو۔اس امید کے ساتھ خط کو بند کر رہا ہوں ۔
ممتاز خان تحصیل وضلع ایبٹ آباد جیل روڈ نزد رؤف منزل