کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 619
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم من جانب امان اللّٰه عبد اللّٰه ناظم جماعت المسلمین بخدمت جناب حافظ عبد المنان صاحب ۔ سلام علی من اتبع الہدیٰ امابعد جناب کا مکتوب ملا جواب حاضر ہے ۔ جماعت المسلمین کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ کے خالص دین کی دعوت ہے جب یہ بات ہے تو اس میں شمولیت کی دعوت خود بخود دعوت حق ہے باقی رہا حکومت کے ہاں اس کے اندراج کا معاملہ تو وہ میرے نزدیک کوئی ایسا معاملہ نہیں جس کی وجہ سے میں اسے حق نہ سمجھوں ۔امان اللہ ۲۹ /۱۰ /۱۴۱۳ ھ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم از عبدالمنان نورپوری بطرف امان اللّٰه صاحب حفظہما اللّٰه تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ اما بعد آپ جب میرے ساتھ ملاقات کے لئے تشریف لائے تو ہماری بیٹھک میں پہنچنے سے پہلے جامعہ محمدیہ میں آپ نے مجھے السلام علیکم کہا میں نے جواب دیا وعلیکم السلام اور آپ سے معانقہ بھی کیا اب آپ ہی یہ عقدہ حل فرماسکتے ہیں لکھنے میں تو آپ مجھے ہر مکتوب میں سلام علی من اتبع الہدی لکھتے ہیں اور السلام علیکم نہیں لکھتے زبانی السلام علیکم کہتے ہیں اور سلام علی من اتبع الہدی نہیں کہتے ؟ میں تو ہر مکتوب میں آپ کو وعلیکم السلام الخ ہی لکھ رہا ہوں اور ملاقات میں بھی میں نے آپ کو وعلیکم السلام الخ ہی کہا تھا ۔ تو میرا سوال تھا اور ہے ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول کی دعوت ہے یا نہیں ‘‘؟ آپ کے ذمہ ہے کہ اس کا جواب دو ٹوک الفاظ اور پوری عبارت میں دیں اس دفعہ جو جواب آپ نے لکھا ہے وہ ناکافی ہے اس لئے مذکور بالا سوال کا جواب دو ٹوک الفاظ اور پوری عبارت میں دیں پھر ان شاء اللہ تعالیٰ دوسرا سوال آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا ۔ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۸/۱۱/۱۴۱۳ھ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم منجانب امان اللہ عبداللہ بخدمت جناب حافظ عبدالمنان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امابعد ! ’’جناب محترم گزارش یہ ہے کہ آپ نے سوال کیا تھا کہ کیا جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے ‘‘؟جناب حافظ صاحب سچی بات یہ ہے کہ میں قرآن وحدیث سے واقعتا یہ ثابت نہیں کرسکتا اس لئے آج مورخہ ۲۲ محرم ۱۴۱۴ ھ سے میں نے جماعت المسلمین رجسٹرڈ کی دعوت