کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 613
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم منجانب امان اللہ عبداللہ ناظم تبلیغ صوبہ پنجاب بخدمت جناب حافظ عبدالمنان صاحب۔سلام علی من اتبع الہدیٰ جناب کا مکتوب مل چکا ہے۔ آپ نے اپنے اس مکتوب میں میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیا ۔ دیکھئے محترم ! آپ مجھے اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں جب کہ میں نے آپ کو جماعت المسلمین میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ جماعت المسلمین کا وجود اسلام میں داخل ہونے کے بعد بنتا ہے ۔ آپ نے مجھے اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دی ہے اس سے واضح ہوا کہ میرے پاس تو اسلام ہی نہیں ۔ جب میں مسلم ہی نہیں تو پھر جماعت المسلمین رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ کی دعوت کا مسئلہ ہی ختم ہوا ۔ اگر آپ سائل ہی رہتے تو آپ کی بات پر غوروفکر ہو سکتا تھا ۔ اب تو آپ سائل کی منزل سے گزر کر داعی الاسلام کی بلند منزل پر پہنچ چکے ہیں اب پیچھے نہ دیکھیں ۔ اب آپ اپنے منصب کا خیال کرتے ہوئے صرف میرے سوالات کے جوابات دیں کیونکہ آپ اسلام کی دعوت دے رہے اور میں اسلام قبول کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں ۔ آپ کو جماعت المسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی آپ نے اس میں شمولیت کے لیے اپنے شک وشبہ کا اظہار فرمایا کیونکہ آپ نے رجسٹرڈ لفظ کو پکڑ لیا اور اسی لفظ پر مناظرانہ طریق سے ڈٹے رہے حالانکہ آپ کا اس لفظ پر ڈٹ جانا صحیح نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اپنے ایک مکتوب میں قرآن مجید کی ایک آیت میں لکھ دی﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰه ِالاِسْلاَمُ﴾ میں آپ کا مناظرانہ رنگ نہ سمجھ سکا پتہ اس وقت چلا جب آپ نے بہت دور پہنچ کر بتایا کہ میں تو آپ کو (امان اللہ) اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دے چکا ہوں میری بلا جانے کہ مناظرانہ چالیں کیا ہوتی ہیں میرے دل میں تو آپ کی محبت تھی اس وجہ سے میں نے جسے حق سمجھا اس کی دعوت آپ کو دے دی آپ کو جس فرقہ میں پایا تھا وہ رجسٹرڈ ہے وہ رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے مشکوک نہ تھا مگر جماعت المسلمین اگر حکومت پاکستان کے ہاں درج ہے تو اس کی دعوت مشکوک ہو گئی آپ کو کسی کی خیر خواہی مقصد نہیں ہے آپ تو جیتنا چاہتے ہیں سو میں تسلیم کرتا ہوں کہ واقعی آپ جیت گئے ہیں اب تو آپ بتا دیں کہ جماعت المسلمین میں کون کون سی شرکیہ باتیں آپ کو نظر آئی ہیں کہ جس کی وجہ سے مجھے آپ نے اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دے دی ہے ۔ حافظ صاحب ! آپ نے واقعتا اپنا مناظر ہونا ثابت کر دیا ہے کہ ایک طرف تو سائل کی صورت میں کھڑے