کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 610
داخل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے دوسری صورت یہ کہ کوئی اسلام سے نکل جائے ۔ تیسری صورت ایمان والوں کو اسلام میں مکمل طور پر داخلے کی دعوت دی جاتی ہے ۔ آپ نے آخری صورت تو میرے لیے اختیار نہیں کی اب پہلی دو صورتیں ہی رہ جاتی ہیں اب آپ وضاحت فرمائیں کہ آپ کون سے داخلے کی دعوت مجھے دے رہے ہیں ؟ ثالثاً : یہ دعوت آپ نے مجھ سے پہلے بھی لوگوں کو دی ہے یا اس کی ابتداء مجھ سے ہی فرمادی ہے ؟ رابعاً : اگر مجھ سے پہلے بھی آپ لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں تو کیا کچھ لوگ آپ کی دعوت قبول کر کے حلقہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں یا کوئی بھی داخل نہیں ہوا ۔ اگر داخل ہو چکے ہیں تو وہ جماعتی زندگی گزار رہے ہیں یا انفرادی ؟ خامساً : میں نے آپ کو جب دیکھا اس وقت آپ فرقہ اہلحدیث میں شامل تھے ۔ کیا ابھی تک آپ فرقہ اہلحدیث میں موجود ہیں یا اسے چھوڑ چکے ہیں ۔ اگر ابھی تک آپ فرقہ اہلحدیث میں شامل ہیں تو آپ نے مجھے مذہب اہل حدیث کی دعوت کیوں نہ دی ؟کیا ہر اہلحدیث مسلم اور ہر مسلم اہلحدیث نہیں ہوتا ؟ راقم السطور : ابوالاحسان امان اللہ مسلم آئرن سٹور جونیاں روڈ حجرہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
از عبدالمنان نور پوری بطرف امان اللہ صاحب حفظہما اللہ تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امابعد ! پہلے مکتوب سے لے کر اب تک میرا سوال چلا آ رہا ہے ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ؟‘‘ اور اس کا سبب صرف یہ تھا کہ آپ نے مجھے جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔
اس سے پہلے مکتوب میں لکھ چکا ہوں’’محترم جواب میں پوری عبارت لکھیں نقطوں یا لکیروں سے اشارے ناکافی ہیں لہٰذا جواب صاف اور دو ٹوک الفاظ میں تحریر فرمائیں ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ؟‘‘ پھر دوسرا سوال آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ‘‘الخ
میرے تیسرے مکتوب میں لکھا ہے﴿إِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰه الْاِسْلاَمُ﴾[1] [بے شک دین جو ہے اللہ کے ہاں سو یہی اسلام ہے] یہ میری طرف سے اسلام کی دعوت تھی ، ہے اور رہے گی ان شاء اللہ تعالیٰ فوٹو کاپی ارسال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میرا تیسرا مکتوب آپ کو موصول ہو چکا ہے اسے ملاحظہ فرما لیں ۔
[1] [آل عمران ۱۹ پ۳]