کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 609
’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ؟ پھر دوسرا سوال آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ‘‘۔ اس کے جواب میں آپ لکھتے ہیں ’’مندرجہ ذیل اسئلہ کا جواب تحریر کر دیں تاکہ مجھے آپ کے مطلوبہ الفاظ لکھنے میں تاخیر نہ ہو بصورت دیگر جواب مشکل ہے‘‘ الخ
تو محترم یہ سوال آپ نے خواہ مخواہ کیے ہیں آپ میرے مندرجہ بالا سوال کا جواب دیں ادھر ادھر کی باتیں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں سیدھی سادھی بات ہے میرے سوال ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ؟‘‘ کا پوری ، صاف اور دو ٹوک عبارت میں جواب دیں ورنہ اس مذکورہ بالا جماعت میں شمولیت کی دعوت دینا چھوڑ دیں ۔
پھر آپ کا لکھنا ’’اگر آپ نے اسئلہ کا جواب نہ لکھا تو میری طرف سے آپ کو کوئی جواب نہیں ملے گا‘‘ بالکل نامناسب اور بے جا ہے کیونکہ آپ نے مجھے اپنی ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ‘‘ میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے اس لیے آپ میرے مذکور بالا سوال کا جواب دینے کے پاپند ہیں میں آپ کے سوالوں کا جواب دوں خواہ نہ دوں کیونکہ میں نے آپ کو ابھی تک کسی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی البتہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت ضرور دے چکا ہوں ۔ ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۱۱/۸/۱۴۱۳ ھ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
منجانب امان اللہ عبداللہ بخدمت جناب حافظ عبدالمنان صاحب سلام علی من اتبع الہدیٰ
میں نے اپنے مکتوب میں لکھا تھا کہ اگر آپ نے میرے اسئلہ کا جواب نہ دیا تو میری طرف سے آپ کو کوئی خط نہیں ملے گا ۔
آپ نے میرے خط کا جواب تو دے دیا مگر میرے اسئلہ کا جواب نہیں دیا اصولی طور پر اس موضوع کے متعلق میں آپ کو کچھ نہیں لکھتا جب تک آپ میرے اسئلہ کا جواب نہ دیں ۔آپ نے اپنے حالیہ مکتوب میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اس کے متعلق ضرور لکھنا چاہتا ہوں آپ نے لکھا ہے کہ ’’میں نے آپ کو ابھی تک کسی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی البتہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت ضرور دے چکا ہوں ۔‘‘ جواباً عرض ہے کہ اولاً : اسلام میں داخل ہونے کی دعوت آپ کے کون سے مکتوب میں ہے اسکی فوٹو اسٹیٹ بھیج دیں ۔ ثانیاً : جہاں تک میں سمجھا ہوں اسلام میں داخلے کی دعوت تین صورتوں میں دی جاتی ہے یہ کہ کوئی آدمی اسلام میں داخل ہی نہ ہو اسے اسلام میں