کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 607
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم از عبدالمنان نورپوری بطرف امان اللہ صاحب حفظہما اللہ تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اما بعد ! آپ لکھتے ہیں ’’رجسٹرڈ کا لفظ بھی لکھوں جواباً عرض ہے کہ کیوں؟‘‘ تو محترم آپ کے اس کیوں کا حل میری گزشتہ تحریر میں موجود ہے دیکھئے میرے لفظ ہیں ’’جماعت المسلمین کے ساتھ رجسٹرڈ کا لفظ بھی لکھیں کیونکہ سوال جماعت المسلمین رجسٹرڈ سے تعلق رکھتا ہے ‘‘۔ تو لیجئے سوال ایک دفعہ پھر لکھ دیتا ہوں ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی دعوت ہے یا نہیں ‘‘؟ دو ٹوک الفاظ میں جواب تحریر فرمائیں پھر دوسرا سوال آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۹/۸/۱۴۱۳ ھ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم من امان اللہ عبداللہ بخدمت جناب حافظ عبدالمنان سلام علی من اتبع الہدیٰ جناب کا مکتوب ملا جواباً عرض ہے کہ آپ نے جو سوال کرنا ہے وہ آپ ابھی کر لیں ۔ جماعت المسلمین جو کہ حکومت پاکستان نے اپنے رجسٹرڈ میں درج کر کے تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں جماعت المسلمین وہ ہے جس کا امیر سید مسعود احمد ہے حکومت نے درج کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں جماعت المسلمین موجود ہے اب آپ لوگ خود غور کریں کہ حکومت کا یہ فیصلہ درست ہے یا نہیں؟ اب جواب بھی سن لیں وہ جماعت المسلمین جو حکومت نے رجسٹرڈ کر لی ہے اس میں شمولیت کی دعوت…… ۔ امان اللہ مسلم آئرن سٹور بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم از عبدالمنان نور پوری بطرف امان اللہ صاحب حفظہما اللّٰه تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اما بعد! میرا سوال تھا ’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ؟‘‘ اس کے جواب میں آپ نے اس دفعہ لکھا ہے ’’وہ جماعت المسلمین جو حکومت نے رجسٹرڈ کر لی ہے اس میں شمولیت کی دعوت ………۔