کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 604
شمولیت کی دعوت دی ہے آپ کو جماعت المسلمین حق پر نظر نہیں آتی تو آپ ان وجوہات کا ذکر فرما دیں یا مجھ سے پوچھ لیں کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر میں نے مسلک اہلحدیث کو چھوڑ کر دین اسلام کو قبول کر لیا ہے ۔امید ہے آپ بات کو اسی نہج پر شروع کریں گے ۔ امان اللہ مسلم آئرن سٹور چونیاں شاہ مقیم روڈ حجرہ ضلع اوکاڑہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
از عبدالمنان نور پوری بخدمت جناب امان اللہ صاحب حفظہما اللہ تعالیٰ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اما بعد ! میرا سوال تھا ’’آیا جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے ؟‘‘ اس کے جواب میں آپ لکھتے ہیں ’’کیا جب جماعت المسلمین کی دعوت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ثابت ہو جائے تو اس میں شمولیت کی دعوت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت نہ ہو گی ؟‘‘
تو محترم چونکہ آپ میری خیرخواہی فرما رہے ہیں اور للہ مجھ سے محبت رکھنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں اس لیے آپ استفہامیہ انداز میں جواب دینے کی بجائے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیں اور ہاں یا نہ کی صورت میں جواب تحریر فرمائیں کیونکہ آپ نے مجھے مطمئن فرمانا ہے لہٰذا صاف لکھیں جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے یا نہیں ۔ جب آپ اثبات یا نفی میں جواب دیں گے تب اپنا دوسرا سوال پیش کروں گا پھر اس کا جواب اثبات یا نفی کی صورت میں آ جانے کے بعد تیسرا وعلی ہذا القیاس حتی کہ مجھے اطمینان ہو جائے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ۔
ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۴/۵/۱۴۱۳ ھ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
من امان اللہ عبداللہ بخدمت جناب حافظ عبدالمنان صاحب سلام علی من اتبع الہدیٰ
امابعد ! استاد محترم ! آپ نے مناظرانہ گفتگو شروع کر دی ہے آپ کے سامنے بندہ نے تمام حقیقت واضح کر دی ہے مگر آپ صرف ایک ہی پوائنٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں معلوم ایسے ہوتا ہے کہ آپ میری گزارشات مکمل طور پڑھتے ہی نہیں ۔ میری آخری اور پہلی ہی گزارش ہے اس سے زیادہ آپ میرے پاس سے کچھ نہیں حاصل کر سکیں گے ۔
(۱)یہ کہ فرقہ اہلحدیث جو کہ رجسٹرڈ ہے اسے حق سمجھ کر قبول کیا تھا پھر مجھ پر واضح ہوا کہ یہ لوگ حق پر نہیں ہیں تو انہیں چھوڑ کر جماعت المسلمین میں شامل ہو گیا ہوں ۔
جیسے اہلحدیث ہوتے ہوئے دوستوں کو جماعت اہلحدیث (بقول ان کے) میں شامل ہونے کی دعوت دیتا رہا