کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 603
ان دونوں عبارتوں میں کوئی تضاد نہیں کیونکہ پہلے مکتوب میں جماعت المسلمین سے مراد جماعت المسلمین رجسٹرڈ ہی ہے اور سوال بھی واقعی دعوت کے متعلق ہے تو میں نے اپنے پہلے سوال سے انکار نہیں کیا بلکہ شروع سے اب تک اسے دہراتا چلا آ رہا ہوں اور آپ سے اس سوال کے جواب کا مطالبہ کرتے چلا آ رہا ہوں اسی سوال کو ایک دفعہ پھر دہرائے دیتا ہوں ’’آیا جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت واقعی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ہے ؟‘‘ تو محترم آپ اس سوال کا جواب دیں ادھر ادھر کی باتیں بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
آپ نے اپنے تیسرے مکتوب میں جب میرا سوال نقل کیا تو اس میں یہ لکھا ’’کیا جماعت المسلمین کی دعوت‘‘ الخ جبکہ میرا سوال پہلے مکتوب سے لے کر اس چوتھے مکتوب تک جماعت المسلمین میں شمولیت کی دعوت سے متعلق ہے نہ کہ جماعت المسلمین کی دعوت سے متعلق اور ان دونوں باتوں ’’جماعت المسلمین کی دعوت‘‘ اور ’’جماعت المسلمین میں شمولیت کی دعوت‘‘ میں فرق بالکل واضح ہے لہٰذا آپ میرے سوال کا جواب دیں کیونکہ آپ نے مجھے جماعت المسلمین رجسٹرڈ میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے اس لیے یہ سوال میرا حق ہے آپ اس کا جواب دیں ۔
ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی گوجرانوالہ۱۳/۴/۱۴۱۳ ھ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
منجانب امان اللہ عبداللہ بخدمت جناب حافظ عبدالمنان صاحب سلام علی من اتبع الہدیٰ
اما بعد ! آپ کا چوتھا خط ملا اس خط میں بھی آپ نے اپنے اضافی الفاظ والے سوال کا تذکرہ فرمایا ہے۔ گزارش ہے کہ
(۱)کیا جب جماعت المسلمین کی دعوت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ثابت ہو جائے تو اس میں شمولیت کی دعوت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت نہ ہو گی ؟
(۲)میرے جوابی خط میں جماعت المسلمین میں شمولیت کی دعوت کے متعلق اچھی طرح وضاحت موجود ہے اس خط میں میں نے پوری وضاحت سے لکھا تھا کہ ہم نے جماعت المسلمین کو حق سمجھ کر قبول کر لیا ہے اور خود اس میں شامل ہیں اور آپ سے چونکہ للہ محبت ہے اس لیے آپ کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ میرے اور آپ کے علم میں جو تفاوت موجود ہے اس سے میں قطعاً بے خبر نہیں ہوں براہ کرم آپ مجھے ادھر ادھر کے مسائل میں نہ الجھائیں ۔ذہن میں خلوص ہے جس پر میرا رب گواہ ہے اگر آپ کو جماعت المسلمین حق پر نہیں نظر آتی تو سیدھے طریقہ سے اس کی قباحت قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کر دیں؟میں نے اپنی اور آپ کی خیر خواہی چاہتے ہوئے آپ کو اس میں