کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 596
ج: جن جماعتوں کے آپ نے نام لکھے ہیں یہ سب کتاب وسنت کی داعی جماعتیں ہیں البتہ کسی بات میں ان میں سے ہر کوئی جماعت خطا کر جاتی ہے اس لیے ہمیں ان میں سے کسی جماعت کے لیے اس کے ہر کام وقول میں ہمہ قسم کی تائید والی راہ اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان میں سے ہر جماعت کے کتاب وسنت کے موافق ہر کام وقول کی پر زور تائید وحمایت کرنا چاہیے اور ان میں سے ہر جماعت کے کتاب وسنت کے مخالف کسی بھی کام وقول میں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے بلکہ اصلاح ونصیحت سے کام لیتے ہوئے احسن طریقہ سے انہیں سمجھانا چاہیے ۔ ہذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۲۱/۵/۱۴۱۲ ھ ٭٭٭