کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 576
ہے کہ بندہ کے اشکال دور ہو جائیں اور صراط مستقیم کی مکمل شرح سامنے آ جائے ؟ اگر جواب نہ ملا تو قیامت میں بندہ آپ پر دعویٰ کرے گا کہ ان بزرگوں نے مجھے مطمئن نہ کیا تھا ۔
السائل الاحقر : محمد عبداللہ راشدؔ مدرسہ دار التوحید والسنہ منڈیالہ تیگہ ضلع گوجرانوالہ5/10/81
ج: جناب راشد صاحب! بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اما بعد ! ۷ ذوالحجہ ۱۴۰۱ ھ نماز عصر کے بعد آپ کا گرامی نامہ موصول ہوا جس میں آپ نے تقلید سے متعلق سوال کیا ہے تو جواباً گزارش ہے کہ پچھلے دو ماہ شوال اور ذوالقعدہ میں بندہ اور حضرت القاضی شمس الدین صاحب (زادہ اللہ تعالیٰ مجد اوشرفا) کے درمیان اس موضوع پر بات چیت ہوتی رہی مناسب معلوم ہوا کہ اس بات چیت کی ایک نقل آپ کو ارسال کر دی جائے کہ آپ بھی اس کا مطالعہ فرما لیں تاکہ مسئلہ کے دونوں پہلو آپ کے سامنے آ جائیں اور ہو سکتا ہے کہ اس کے مطالعہ سے آپ کے اشکال بھی دور ہو جائیں اللہ تعالیٰ ہم سب کے اشکال دور فرمائے ۔
آپ کا ارسال کیا ہوا جوابی لفافہ اور حضرت قاضی صاحب مدظلہ اور بندہ کے مابین بات چیت کی ایک نقل حاضر خدمت ہے چنانچہ اسے واپسی رسید لگا کر آپ کی طرف رجسٹری کیا جا رہا ہے ۔فقط والسلام
ابن عبدالحق بقلمہ۸ذوالحجہ۱۴۰۱ ھ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مکرمی ومحترمی جناب مولانا عبدالمنان صاحب مدظلہ العالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزارش ہے کہ بندہ نے مسئلہ تقلید سمجھنے کے لیے عریضہ لکھا تھا آپ نے احسان فرمایا کہ کاغذات متعلقہ بامسئلہ تقلید بندہ کو رجسٹری کر دئیے ان سے کافی فائدہ ہوا مگر جیسا کہ آپ جانتے ہیں ان کاغذات سے خالی الذہن آدمی کو کچھ حاصل نہیں ہوتا یعنی کہ آپ تقلید کو کیا سمجھتے ہیں اور اس کے دلائل کتاب وسنت سے کیا ہیں تاکہ مسئلہ پوری وضاحت سے سامنے آ جائے اور مجھ جیسے کم مایہ کو حقیقت کے سمجھنے میں آسانی ہو سکے بندہ صرف مسئلہ سمجھنا چاہتا ہے تاکہ ذہنی الجھن سے نجات مل جائے آپ کو اس لیے تکلیف دی ہے کہ بندہ کو بعض دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ آپ بات سمجھانے میں پوری کوشش فرماتے ہیں بندہ کے بعض قریبی رشتہ دار جماعت اہل حدیث سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا دوبارہ یہی گزارش ہے کہ تقلید ائمہ کا حکم بلکہ اگر بعض لوگوں کے کہنے کے مطابق تقلید کے اقسام کئی ہوں تو ہر ایک کا حکم قرآن وحدیث سے واضح فرمائیں تاکہ بندہ پوری طرح مطمئن ہو سکے اور یہ کہ تقلید کی وہ کون سی صورت ہو گی جو درجہ