کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 575
تو اس پر اہل حدیث سوال کرتے ہیں کہ ہمیں یہ چیز قرآن وحدیث سے دکھاؤ کیونکہ ہمارے علم کے مطابق قرآن مجید کی کسی آیت کریمہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی صحیح یا حسن حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی مجتہد کے اتباع کو تقلید نہیں کہا گیا۔بس بات فقط یہ ہے اور آپ ماشاء اللہ خوب جانتے ہیں کہ آپ کی قرآن وحدیث سے نقل کردہ عبارات میں سے کسی ایک عبارت میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی مجتہد کے اتباع کو تقلید قرار نہیں دیا گیا ۔ واللہ اعلم ۱۵/۱/۱۴۱۵ ھ
س: بات یہ ہے کہ ایک پرانی کتاب دیکھی جو کہ آپ کے اور حضرت القاضی شمس الدین کے مابین تحریری گفتگو ہوئی تھی جس کا نام تھا ’’کیا تقلید واجب ہے ؟‘‘ اس کے علاوہ کئی رسالے ہم نے دیکھے تقلید شخصی کے خلاف اس پر ہمارے ذہن میں ایک سوال آیا امید ہے کہ جواب دیں گے ’’ کسی عالم پر اعتماد کرتے ہوئے اس کے کہنے پر عمل کرنا اور دلیل کا مطالبہ نہ کرنا‘‘ کیا یہ بھی تقلید ہے ؟ اگر تقلید ہے تو کیا یہ تقلید کفر ہے یا بدعت یا شرک یا حرام یا ناجائز ہے ؟
عبداللہ گوجرانوالہ 23/12/86
ج: جس چیز کے متعلق آپ نے بالفاظ ’’کیا یہ تقلید ہے؟‘‘ سوال کیا وہ تقلید نہیں۔ نیچے تقلید کو ایک مثال سے واضح کرتا ہوں اس پر غور فرمائیں تو تقلید کی حقیقت آپ کے ذہن میں آ جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔
صحیح بخاری جلد دوم کتاب الادب باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم﴿یَسِّرُوْا وَلاَ تُعَسِّرُوْا﴾ الخ ص ۹۰۴ پر ایک حدیث کے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ﴾ ہر نشہ آور حرام ہے ۔ ادھر بعض علماء فقہاء کی رائے میں ہر نشہ آور حرام نہیں اب اگر کوئی ان بعض علماء فقہاء کی اس رائے کو مانتا ہے تو وہ اس مسئلہ میں ان کی تقلید کرتا ہے ۔
۲۸/۴/۱۴۰۷ ھ
مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
س: من راشد بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مکرمی ومحترمی جناب مولانا عبدالمنان صاحب مدظلہ العالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! گذارش ہے کہ مسئلہ تقلید کے متعلق کافی مدت سے دل میں خلش سی رہتی ہے امید ہے کہ بحیثیت عالم ہونے کے اور﴿وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلاَ تَنْہَرْ﴾ کے پیش نظر بندہ کی دلجوئی فرما کر مسئلہ سمجھنے میں تعاون فرمائیں گے مسئلہ تقلید ائمہ مجتہدین رحمہ اللہ کے متعلق اپنا یعنی جو حق سمجھتے ہیں عندیہ تحریر فرمائیں کہ تقلید ائمہ مجتہدین رحمہ اللہ کن وجوہات ودلائل کی وجہ سے حرام ہے یا کہ تقلید کے اقسام مختلف ہیں اور ہر قسم کا حکم جدا جدا قرآن وسنت سے واضح فرمائیں امید واثق ہے کہ آپ محروم نہ فرمائیں گے ہو سکتا