کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 571
س: امام بخاری اپنی کتاب بخاری شریف میں ’’قَالَ بَعْضُ النَّاسِ‘‘ سے کیا مراد لیتے ہیں ؟ حافظ محمد فاروق تبسم
ج: ’’بعض الناس‘‘ سے امام بخاری رحمہ اللہ الباری بعض الناس ہی مراد لیتے ہیں قال بعض الناس کے بعد مقولہ مذکور ہوتا ہے جو لوگ اور جتنے لوگ اس مقولہ کے قائل ہیں امام بخاری رحمہ اللہ الباری کے نزدیک وہ تمام کے تمام بعض الناس سے مراد ہوتے ہیں ۔ ۳/۱۲/۱۴۱۹ ھ
س: امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق اہلحدیث کا کیا موقف ہونا چاہیے کچھ کہتے ہیں انہوں نے صحابہ کو دیکھا احادیث نقل کیں بہترین زندگی گزاری اور امام اعظم کہلائے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے صرف چند حدیثیں یاد کیں اور شاگرد امام ابو یوسف کی وجہ سے مشہور ہوئے ۔ محمد سلیم بٹ
ج: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی کسی ایک بھی صحابی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ملاقات ثابت نہیں ۔ تقدمۃ الجرح والتعدیل میں امام محمد رحمہ اللہ تعالیٰ کا بیان ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید ، سنت وحدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اقوال وآثار صحابہ وتابعین کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی بنسبت زیادہ جاننے والے ہیں ۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کن کن مسائل سے رجوع کیا تھا ؟ مولانا صفدر عثمانی
ج: تفصیل کتابوں میں دیکھ لیں سردست مجھے یاد ہے جرابوں پر مسح والے مسئلہ میں ان کا رجوع ہدایہ میں مذکور ہے اور خلق قرآن والے مسئلہ میں ان کا رجوع تاریخ بغداد اور التنکیل میں لکھا ہے نیز کتاب ماتریدیہ ص۱۷۲ ج۱میں لکھا ہے ’’ولکن الامام ابا جعفر الطحاوی الخ‘‘ ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: آج کچھ بریلوی مولوی غنیۃ الطالبین کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ یہ کتاب حضرت عبدالقادر جیلانی کی نہیں ہے بلکہ یہ ان کی طرف منسوب کی گئی ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟ محمد سلیم بٹ
ج: غنیۃ الطالبین عبدالقادر جیلانی کی کتاب ہے ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ
س: ’’محدث‘‘ لاہور کے تازہ شمارہ میں آپ کا مقالہ پڑھا اس کے متعلق چند سوالات ارسال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ امید ہے جواب سے نوازیں گے۔ مناسب ہو تو محدث ہی میں شائع کروا دیں کیوں کہ ہو سکتا ہے یہ سوال کئی ذہنوں میں پیدا ہوئے ہوں ۔
(۱)نصوص قرآن وسنت کی تعبیر کا مدار اکثر اجتہاد پر ہے کیا درست تعبیر بھی شریعت نہیں یا صرف غلط اجتہاد شریعت سے خارج ہو گا۔