کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 554
بات روکے ہوئے ہے کہ میں مکروہ سمجھتا ہوں کہ تمہیں تنگ کروں اور میں خبر گیری رکھتا ہوں نصیحت کے ساتھ جس طرح نبی ہماری خبر گیری رکھتے تھے ہم پر اکتانے کے خوف سے1] (۲) تقویۃ الایمان ، قرۃ العیون اردو ، کتاب التوحید اردو ، الظفر المبین ، ارشاد الی سبیل الرشاد ، حسن البیان ، ضرب حدیث ، سبیل رسول ، تحریک آزادی فکر ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور محمدیات ، اعلام الموقعین، ایقاظ ہمم اولی الابصار ، القول المفید مختصر المومل فی الرد الی الامر الاول ، ہدیۃ السلطان الی مسلمی الیابان تحفۃ الانام ، ارشاد النقاد ، صفۃ صلاۃ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم التنکیل ، الانوار الکاشفہ ، احکام الاحکام ، الاتباع لابن ابی العز ، زبدۃ البیان ، کتاب الایمان ابن تیمیہ ، الصارم المسلول ، ابکار المنن ، نیل الاوطار ، فتح القدیر للشوکانی اور تفسیر ابن کثیر۔ س: جلسوں میں کانفرنسوں میں نعرہ بازی جائز ہے یا نہیں ۔ اور پھر نعرہ مارنا زندہ باد پائندہ باد جب تک سورج چاند رہے گا فلانے کا نام رہے گا ۔ بعض علماء قرآن سے ثبوت پیش کرتے ہیں۔ محمد یوسف شاہ ج: جلسوں اور کانفرنسوں میں نعرے کتاب وسنت سے ثابت نہیں ۔ ۲۸/۴/۱۴۱۸ ھ س: جلسہ میں نعرہ بازی کی حیثیت کیسی ہے ؟ ابوعبدالقدوس بن مقبول احمد سمندری فیصل آباد ج: دعوت دین تبلیغ اور وعظ وتذکیر کے موقع پر مروج نعرہ بازی مجھے تو قرآن وحدیث میں کہیں نہیں ملی۔ ۲/۷/۱۴۲۰ ھ س: بغیر عذر کے لیٹ کر یا تکیہ لگا کر ہاتھ میں قرآن کھول کر کسی سے سنایا پڑھنا قرآن کے ادب کے خلاف ہے یا نہیں زمین پر پاؤں کے سامنے قرآن یا حدیث کی کوئی کتاب رکھ کر پڑھنا ادب کے خلاف ہے یا نہیں ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور22/10/89 ج: قرآن مجید اور کتب حدیث ان اشیاء میں شامل ہیں جن کا احترام ضروری ہے اس لیے ان کو پڑھتے اور سنتے وقت بھی کوئی ایسی حالت وکیفیت اختیار نہ کی جائے جس سے ان کی بے ادبی وبے حرمتی والا کوئی پہلو بھی نکلتا ہو ۔ ۲۷/۳/۱۴۱۰ ھ