کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 553
کفارہ ہونا کتاب وسنت سے ثابت ہے اگر چاہے تو کچھ صدقہ بھی کر دے برابر کی کوئی قید نہیں۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: اگر قرآن پاک بہت پرانے ہو چکے ہوں تو ان کے اوراق کو دفن کیا جائے یا کہ شہید کر کے [یعنی جلا کر] پانی میں بہایا جائے ؟
مختار احمد فاروقی
ج: مرفوع حدیث میں تو اس بارہ میں کچھ ذکر نہیں ہوا البتہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے جلانے کا حکم دیا تھا۔
۱۴/۲/۱۴۱۵ ھ
س: ہم نے کھنبوں پر ڈبے لگا رکھے ہیں کہ مقدس ورق ان میں ڈالیں اور بے حرمتی نہ ہو لوگ پورے پورے قرآن ڈال جاتے ہیں جو بہت پرانے ہوتے ہیں اب ہمارے پاس کافی ذخیرہ ہے ان کوکیا کیا جائے کیا دفن کیا جائے لوگ تو ڈیم میں بہا دیتے ہیں۔
محمد امجد میر پور آزاد کشمیر 16 اگست 1999
ج: اس بارے میں مجھے کوئی آیت یا کوئی حدیث مرفوع معلوم نہیں ظاہر ہے ان کی حفاظت کے لیے وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو ان کے احترام کے منافی نہ ہو کیونکہ قرآن مجید کی تعظیم فرض وضروری اور اس کی توہین ناجائز وحرام بلکہ کفر ہے ۔
۱۹/۶/۱۴۲۰ ھ
س: قبلے کے متعلق ٹانگیں کرنے اور قرآن کو پیچھا کرنے کے متعلق کچھ فرمائیں کہ قبلہ کی طرف ٹانگیں کرنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟
محمد سلیم بٹ
ج: یہ دونوں مسئلے کتاب وسنت میں وارد نہیں ہوئے۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: (۱) ہم نے ایک دینی مدرسہ قائم کیا ہے نظام تعلیم کے دوران طالب علموں کو چھٹیاں ہوتی ہیں خاص کر گور نمنٹ کے مدارس میں اگر یہ چھٹیاں نہ ہوں تو طالب علم کے ذہن پر بوجھ پڑتا ہے لیکن اسلاف تو ہر وقت دینی تعلیم میں مشغول رہتے تھے ۔ آپ کا کیا مشورہ ہے ؟ (۲) ابتدائی سالوں کے لیے چند اردو اور آخری سالوں کے لیے چند عربی کتب بتائیں جو کہ نصابی کتب کے علاوہ لڑکوں کو برائے مطالعہ دی جائیں ؟ عبدالباری پنڈ گجراں
ج: ( ۱) تعلیم وتعلم کے سلسلہ میں تعطیلات کا جو نظم رائج الوقت ہے اس پر کتاب وسنت میں کوئی نص مجھے تو یاد نہیں البتہ صحیحین والی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ وعظ کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کا دھیان وخیال رکھتے تھے کہیں وہ اکتا نہ جائیں ۔ [عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات لوگوں کو نصیحت کیا کرتے تھے ایک آدمی نے کہا اے ابو عبدالرحمن میں دوست رکھتا ہوں کہ ہر روز ہمیں نصیحت کیا کریں ۔ فرمایا خبردار مجھ کو اس سے یہ