کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 538
صورتوں میں ہم لوگ مجبور ہو جاتے ہیں کہ اس قسم کا فعل ادا کریں ہماری مجبوری کو دیکھتے ہوئے مذکورہ مسئلہ کے جواز یا عدم جواز کی وضاحت فرمائیں ؟ محمد اکرم عربی ٹیچر اوکاڑہ ج: کفر لازم ہونے کا تو مجھے علم نہیں ترانہ کے وقت افسران کے ساتھ یا افسران کے بغیر کھڑا ہونا کتاب وسنت میں کہیں نہیں آیا ۔ بلکہ خطبہ جمعہ جس میں اللہ تعالیٰ کا کلام بھی پڑھا جاتا ہے بیٹھ کر سنا جاتا ہے تفصیل پہلے لکھی جا چکی ہے ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۱۱/۱۰/۱۴۰۶ ھ س: میرے دو بھائی بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں ہمارے ایک قریبی رشتہ دار ان کو اپنا بیٹا بنا کر لے گئے ہیں ان کے پاسپورٹ اور دیگر کاغذات میں ولدیت کے خانے میں اس آدمی کا نام لکھا ہے جو انہیں لے گیا ہے وہاں کی گورنمنٹ اور دیگر تمام ریکارڈ میں وہ اسی آدمی کے بیٹے ظاہر کیے گئے ہیں پہلے معلومات نہ تھیں لیکن بخاری شریف کی حدیث پڑھی کہ ’’جس نے جان بوجھ کر اپنے باپ کے علاوہ دوسرے کو باپ بنایا تو اس پر جنت حرام ہے ‘‘ تو بڑی پریشانی ہوئی۔ میرے بھائیوں کی اور جو لوگ اس بات کے حق میں ہیں کہ یہ کام کوئی جرم نہیں ان کی دلیل یہ ہے کہ (۱) ہم حقیقت میں تو اس آدمی کو اپنا باپ نہ ہی کہتے ہیں نہ سمجھتے ہیں ۔ ( ۲) یہ کہ صرف وہاں کی غیر مسلم گورنمنٹ کے سامنے ہی ان کا باپ وہ آدمی ظاہر کیا گیا ہے جو انہیں لے گیا۔ ایک مفتی صاحب نے ان کو کہا ہے (چونکہ وہ حقیقتاً اس کو اپنا نہ سمجھتے اور نہ کہتے ہیں ۔ اس لیے یہ حدیث یہاں فٹ نہیں آتی کیونکہ انہوں نے حقیقتاً اپنا نسب تبدیل نہیں کیا بلکہ صرف کاغذات میں تبدیلی ہے)اس بات سے دل مطمئن نہیں تھا ۔ اس لیے مزید تحقیق چاہیے؟ (۱)یہ حدیث اس معاملے میں فٹ آتی ہے یا نہیں اور جنت کیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتی ہے ؟ (۲)کیا میرے بھائیوں کا واپس آنا ضروری ہے ؟ جبکہ وہ وہاں اسی آدمی کے بیٹے بن کررہ سکتے ہیں دوسری صورت کوئی نہیں ۔ (۳)ایسی کمائی کیا حلال ہے یا حرام ؟ کیا جس کمائی کی بنیاد ہی جھوٹی بات پر ہے کہ اگر وہ آدمی انہیں بیٹا بنا کر نہ لے جاتا تو وہ وہاں کمائی ہی نہ کر سکتے تھے اس لحاظ سے یہ کمائی کیسی ہے ؟ (۴)میرے والد صاحب جو کہ اب فوت ہو چکے ہیں انہوں نے ہی میرے بھائیوں کو اس طرح بھیجا کیونکہ اس آدمی کو اس ملک کی شہریت حاصل تھی جو کہ میرے والد صاحب کو نہیں حاصل تھی ۔ اب اگر یہ کام جرم ہے تو ہم اپنے والد صاحب کی تلافی جرم کے لیے کیا کریں ؟