کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 532
ملتے ہیں اور اپنی جگہ دے دیتے ہیں ایسا بھی منع ہے کہ نہیں ؟ محمد امجد میر پور آزاد کشمیر ج: کھڑے ہو کر گلے ملنا یا اٹھ کر دوسرے کو جگہ دینا درست ہے ۔ ۱۹/۶/۱۴۲۰ ھ س: دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا کیسا ہے ؟ ج: دونوں ہاتھوں کے ساتھ مصافحہ سلام ملاقات والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ واللہ اعلم ۱۹/۴/۱۴۲۰ ھ س: مصافحہ ایک ہاتھ سے ثابت ہے یا دونوں ہاتھوں سے ؟ محمد یعقوب ہری پور12/12/95 ج: ایک ہاتھ سے ۔ اس سلسلہ میں شارح ترمذی مولانا عبدالرحمن صاحب مبارکپور کے رسالہ ’’المقالۃ الحسنی فی سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنی‘‘ کا مطالعہ فرمائیں ۔ ۵/۸/۱۴۱۶ ھ س: اگر بدعتی آدمی سلام کہے تو کیا اس کے سلام کا جواب دینا چاہیے یا بدعتی آدمی کو سلام کہنا چاہیے ؟ تنویر احمد ج: اگر ایسا بدعتی کافر یا مشرک ہے تو جواب میں علیک یا علیکم ورنہ وعلیک السلام یا وعلیکم السلام کہا جائے اسی طرح اگر بدعتی کافر یا مشرک ہے تو سلام کہنے میں ابتداء نہ کرے ۔ ۲۰/۴/۱۴۱۶ ھ س: (۱) آج کا بریلوی جس کا عقیدہ آپ پر بھی واضح ہے ۔ کسی اہلحدیث کو السلام علیکم کہے تو جواباً وعلیکم السلام کہیں یا وعلیکم یا جواب ہی نہ دیں ؟ کہ اہلحدیث اسے مشرک بدعتی جانتا ہے ۔ (۲) بریلوی کو اہلحدیث السلام کہنے میں پہل کرے یا نہ کرے ؟ (۳) اہلحدیث دیوبندی کو السلام علیکم کہے یا نہ کیونکہ اہلحدیث علماء ’’محقق‘‘ ان کو بھی بریلوی قادیانی عقیدہ کے حامل سمجھتے ہیں ۔ جیسے کتاب ہے حنفیت اورمرزائیت تین خونی رشتے بریلوی شیعہ قادیانی ۔ڈاکٹر محمد حسین پرانی چیچہ وطنی13/6/98 ج: (۱) وعلیکم السلام کہیں کیونکہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، یوم آخرت اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہیں نیز ان میں بہت سے ارکان اسلام کے پابند ہیں ۔ (۲) ہاں پہل کرے کیونکہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں الخ (۳) ہاں کہے کیونکہ وہ بھی کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں الخ مرزائی غلام احمد قادیانی کو نبی یا مجدد ماننے کی وجہ سے امت ہی الگ ہیں اس لیے ان کا حکم بھی الگ ہے ۔ ۲۷/۳/۱۴۱۹ ھ س: میں ایک درخواست ارسال کر رہا ہوں اس میں جو عزت وادب کے لفظ ہیںکیا یہ جائز ہیں ؟ عبداللہ سیالکوٹ ج: ’’نہایت ادب وعزت‘‘ کے لفظ کھٹکتے ہیں نیز ’’حضور‘‘ کا لفظ بھی نامناسب ہے کیونکہ کوئی اہل ہوی اس کو حاضر