کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 531
س: گانا بجانا سننا سنانا وغیرہ اس کے علاوہ قوالی نعت شعر گوئی وغیرہ کے بارے میں بتائیں ؟ محمد احمد ظہیر قصور ج: ساز بجانا ، سننا سنانا اور ایسی مجالس میں شمولیت کرنا ناجائز ہے کتاب وسنت کے موافق اشعار درست ہیں البتہ اشعار کو اوڑھنا بچھونا بنانا جو کتاب وسنت سے غفلت کا باعث ہو درست نہیں ۔ ۱۲/۷/۱۴۱۲ ھ س: کیا رسومات (گانا بجانا وغیرہ) شرک وبدعت کے مترادف عمل ہے ؟ وضاحت فرمائیں ؟ سیف اللہ خالد اوکاڑہ24/10/97 ج: گانا بجانا ساز موسیقی حرام ہے ۔ واللہ اعلم ۵/۷/۱۴۱۸ ھ س: ترمذی میں ایک حدیث ہے کہ آقا کائنات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہود ونصاریٰ کی مخالفت کرو وہ ایک انگلی سے سلام کے لیے اشارہ کرتے ہیں اور کوئی ہتھیلی سے اشارہ کرتے ہیں اس حدیث کی وضاحت فرمائیں ؟ عباس الٰہی ظہیر ج: ترمذی والی حدیث بوجہ ابن لہیعہ ضعیف ہے باقی زبان سے سلام کہہ کر ہاتھ سے اشارہ کرنا درست ہے صرف اشارہ کرنا اور زبان سے سلام نہ کہنا درست نہیں تفصیل تحفۃ الاحوذی جلد نمبر۳ صفحہ ۳۸۶ میں دیکھ لیں ۔ ۵/۱۲/۱۴۱۲ ھ س: اہل کتاب کو تو سلام سے منع کیا گیا ہے اب ایک مقلد کو سلام کیا جا سکتا ہے چونکہ تقلید شخصی شرک ہے ؟ ریاست علی باجوہ قلعہ دیدار سنگھ6/8/86 ج: کتاب وسنت کے منافی قول ورائے کو ماننا تقلید ہے یہ کام کرنے والا شخص اگر اپنے آپ کو ایمان والا ظاہر کرتا ہے تو وہ اہل کتاب کا سا حکم رکھتا ہے بشرطیکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہ کسی کو نبی یا رسول نہ سمجھتا ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :﴿اِتَّخَذُوْآ اَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰه﴾(۱) [انہوں نے اپنے علماء اور پیروں کو اللہ کے علاوہ معبود بنا رکھا ہے] س: بغیرسفر کے آدمی سے معانقہ کرسکتا ہے (گلے ملنا ) ؟ ریاست اللہ ج: معانقہ بغیر سفر درست ہے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا والی حدیث ترمذی وغیرہ میں دیکھیں۔۵رجب۱۴۰۶ ھ س: کسی کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونا منع ہے لیکن جب کبھی ہمارے بزرگ یا استاد آئیں تو احتراماً کھڑے ہو کر