کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 529
[آپ کے سوال کا جواب اللہ تبارک وتعالیٰ کے اس قول میں مذکور ہے اور اگر دو فریق مسلمانوں کے لڑ پڑیں تو ان میں ملاپ کرادو]
۱/۵/۱۴۱۹ ھ
س: اگر کوئی آدمی کسی مرزائی ، قادیانی یا عیسائی سے دوستی کرتا ہے تو کیا یہ درست ہے ؟ اور آدمی مسلمان ہے لیکن اگر مسلمان اس نیت سے دوستی کرے تاکہ اس مرزائی ، عیسائی یا قادیانی کی اصلاح ہو جائے تو کیا یہ درست ہے ؟
عثمان غنی لاہور
ج: کفار اللہ تعالیٰ کے دشمن ہیں مومن اللہ تعالیٰ کے دوست ہیں اللہ تعالیٰ کا دوست اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے دوستی کیونکر کر سکتا ہے ؟ کفار کی دوستی سے ممانعت کی آیات کئی ہیں ان میں سے ایک مندرجہ ذیل ہے :﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْا الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُوْمِنِیْنَ﴾(۱) الآیۃ [مسلمانوں مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ] دوست کے بغیر ان کی اصلاح کرے ان کو تبلیغ کرے ۔
۴/۱/۱۴۱۷ ھ
س: میں نے سنا ہے کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مسلمان بے غیرت نہیں ہو سکتا اور نہ بے حیا ہو سکتا ہے ۔ ہمارے گھر میں ٹیلی ویژن ہے میری والدہ اور بہنیں ٹیلی ویژن دیکھتی ہیں میں منع بھی کرتا ہوں لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آتے کیا یہ بے غیرتی اور بے حیائی نہیں ہے میں کہتا ہوں کہ اس ٹیلی ویژن کو گھر سے نکال دو میری والدہ کہتی ہیں کہ میں نے ٹیلی ویژن گھر سے نہیں نکالنا اگر تو گھر سے جانا چاہتا ہے تو چلا جا ۔ مجھے بتائیں کہ اگر میں گھر میں ہی رہوں اور ٹیلی ویژن بھی گھر میں لگے تو کیا میں ان احادیث کی زد میں تو نہیں آتا ؟ یعنی بے غیرت اور بے حیا تو نہیں بن جاتا ؟ یا کہ مجھے گھر سے علیحدہ ہو جانا چاہیے ؟
ج: سمجھاتے رہیں اللہ بہتر کرے گا ان شاء اللہ تعالیٰ ۲۰/۴/۱۴۱۶ ھ
س: (۱) میں نمازی ہوں ہر ایک اچھا کام کرتا ہوں کبھی کبھار مجھے شیطان ورغلا لیتا ہے ۔ اور برائی کر لیتا ہوں آیا کہ میری ان برائیوں کا اثر میری نیکیوں پر تو نہیں ۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا اللہ کے ہاں برائیوں اور نیکیوں کے علیحدہ علیحدہ رجسٹر ہیں کہ برائیاں نیکیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ یا نیکیاں برائیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ اس کے متعلق وضاحت کریں ؟
(۲) کبھی کبھی میں گانے بھی سن لیتا ہوں کسی کو آواز کے ذریعے تنگ نہیں کرتا بلکہ بالکل آہستہ آواز سے سنتا ہوں کیونکہ