کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 513
س : کیا عورت انگوٹھی جوڑی ہار پہن سکتی ہے ؟ شفیق الرحمن لاہور ج: پہن سکتی ہے کوئی حرج نہیں ۔ ۱۷/۶/۱۴۲۰ ھ تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان س: کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟ ۔۔۔محمد طارق شاہد حافظ آباد 19/3/86 ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللّٰه ِالْمُصَوِّرُوْنَ﴾(۱)[بے شک اللہ کے ہاں لوگوں میں شدید ترین عذاب والے تصویریں بنانے والے ہوں گے] لہٰذا کسی جاندار ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا طبع کرنا درست نہیں ۔ ۱۵رجب۱۴۰۶ ھ س: کیا تصویر جائز ہے اور ویڈیو فلم کا کیا حکم ہے بعض علماء کیمرہ والی تصویر کے جواز کے قائل ہیں ؟ محمد بشیر طیب کویت ج: تصویر کے ناجائز ہونے کے دلائل متحرک ، ساکن ، ہاتھ والی ، کیمرے والی ، عکسی ، غیر عکسی ، وڈیو والی، غیر وڈیو والی ، ورق نقدی والی ، بطاقۃ المعرفۃ والی ، جواز والی ، رخصہ والی تذکرات البرید وغیرہ والی، کتب وصحائف والی ، اختبارات وامتحانات والی ، معاہدات و وظائف والی تصویروں پر اوربچوں کے کھلونوں والی تصاویر کے علاوہ سب تصویروں پر صادق آتے ہیں پھر وہ دلائل عرب وعجم سب کے لیے ہیں صرف عجم کے ساتھ مخصوص نہیں اور نہ ہی صرف عرب کے ساتھ ہی مخصوص ہیں بلکہ دونوں کو شامل ہیں ۔ واللہ اعلم ۱۳/۸/۱۴۲۰ ھ س: (۱) کئی لوگ اپنے بچوں کی تصاویر بنوا کر رکھتے ہیں کہ بڑے ہوں گے تو دکھائیں گے یا اپنی فیملی کی تصاویر رکھ لیتے ہیں کہ یادگار ہے ان تصاویر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟(۲) کیا تصویر بنوا کر بریف کیس یا اٹیچی کیس میں رکھ سکتے ہیں؟(۳) تصویر جس کمرہ میں ہو اس کمرہ میں نماز ادا ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ ڈاکٹر محمد حسین پرانی چیچہ وطنی 13/06/98 ج: (۱)یہ سب ناجائز ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کوئی تصویر دیکھتے تو اسے توڑ ڈالتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے﴿إِنَّ الَّذِیْنَ یَصْنَعُوْنَ ہٰذِہِ الصُّوَرَ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ﴾(۲) [بے شک یہ تصویروں والے عذاب دئیے جائیں گے قیامت کے دن]