کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 512
شاء اللہ تعالیٰ ۲۴/۱۲/۱۴۰۷ ھ
س: مرد کا کریم یا پاؤڈر استعمال کرنا کیسا ہے ؟ مختار احمد
ج: رنگ دار خوشبو سے مرد پرہیز کرے ۔ ۱۴/۲/۱۴۱۵ ھ
س : حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوندنے اور گندوانے والی پر لعنت فرمائی ہے گوندنے گندوانے سے کیا مراد ہے وضاحت فرمائیں ؟ محمد سلیم بٹ
ج: بازو ٹانگ چہرے یا مسوڑھوں میں یا بدن کے کسی اور حصہ میں سرمہ بھروانے یا بھرنے کو وشم گوندنا کہتے ہیں یہ منع ہے۔
۱۸/۱۰/۱۴۱۵ ھ
س: عورتیں کون سی خوشبو استعمال کر سکتی ہیں پرفیوم استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں ؟ حافظ محمد عارف قریشی سرگودھا
ج: پرفیوم استعمال کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں الکحل ڈالی جاتی ہے ۔ واللہ اعلم ۸/۷/۱۴۱۶ ھ
س: کیا عورت میک اپ کر سکتی ہے ؟ عباس الٰہی ظہیر
ج: عورت اپنے خاوند کے لیے ایسا کر سکتی ہے مسجد یا بازار یا کہیں جانے کے لیے ایسا کرنا درست نہیں۔
۲۳/۷/۱۴۱۴ ھ
س: کیا عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے یا نہیں پردے کے اندر نیز ایسے تمام لباس جن سے نہ عریانیت ظاہر ہوتی ہو اور نہ فیشن ۔پہن سکتی ہے یا نہیں مثلاً لہنگا یا گھاگھرہ وغیرہ ۔ محمد امین گرجاکھ
ج: عورت اپنے خاوند کے لیے خوشبو زینت وغیرہ لگا سکتی ہے بشرطیکہ اس میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو پھر ایسی حالت میں وہ خاوند کے علاوہ دوسروں سے الگ تھلگ رہے ۔عورت کے لباس میں شریعت نے جو جو شرائط عائد کی ہیں وہ تمام شرائط کسی لباس میں موجود ہوں تو عورت اس کو زیب تن کر سکتی ہے۔ ۵/۶/۱۴۱۹ ھ
س : عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے سنگھار کر سکتی ہیں اس سنگھار کا کیا مطلب ہے نیل پالش پاؤڈر پرفیوم سرخی لوشن کریم وغیرہ لگا سکتی ہیں اور اکثر والدین اپنے بچوں کو نیل پالش سرخی پاؤڈر کریم وغیرہ لگاتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ ابھی بچے ہیں اور بعض منع کرتے ہیں درست کیا ہے ؟ محمد سلیم بٹ
ج: جن چیزوں سے وضوء یا غسل میں خلل آئے وہ استعمال نہیں کی جا سکتیں اور وضوء یا غسل میں مانع چیزیں نہیں لگا سکتے نر بچوں کو رنگدار خوشبو لگانے سے پرہیز ضروری ہے ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ