کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 510
بِالشِّمَالِ ، لِتَکُنِ الْیُمْنٰی اَوَّلَہُمَا تُنْتَعَلُ وَآخِرَہُمَا تُنْزَعُ﴾ [ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے اتارے دایاں پاؤں پہننے میں اول اور اتارے میں آخر ہونا چاہیے] تو کیا آپ ان احادیث میں بیان شدہ احکام کو بند جوتے تسمے والے کے ساتھ ہی مخصوص سمجھتے ہیں ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ آخر لفظ تو ان میں بھی ’’نعل‘‘ اور ’’انتعال‘‘ والے ہی ہیں پھر حدیث﴿نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰه ِصلی اللّٰه علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا﴾ میں لفظ ’’انتعال‘‘ کے پیش نظر تسمے والے بند جوتے کے ساتھ تخصیص کا کیا معنی ؟ ۷محرم الحرام۱۴۰۶ ھ س: اس سے پہلے آپ کو خط لکھا تھا ’’نعل، صاع ، القبال ، شسع‘‘ کے متعلق آپ نے جواب نہیں دیا واللہ ہمارا مقصد آپ کی دل آزاری یا آپ کا وقت ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی میں دماغی عیاشی کے لیے آپ سے سوال پوچھتا ہوں ۔ میرا مقصد صرف اور صرف تحقیق ہے تاکہ اللہ کی رضا کے لیے ان مسائل پر عمل کیا جا سکے اگر ہم سے کوئی گستاخی ہو گئی ہے تو معافی چاہتے ہیں امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل کا حل فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم دیں گے ۔ باقی مسئلہ : نعل ، صاع ، القبال ، شسع کا جواب دیں یا نہ دیں آپ کی مرضی ہے ۔ محمد افضل ج: جناب کا مکتوب موصول ہوا یاد فرمائی کا شکریہ ۔ ناراضگی والی کوئی بات نہیں نعل صاع قبال اور شسع والی باتوں کا جواب صرف اس لیے نہیں دیا گیا کہ جن سوالات کا بندہ کی طرف سے آپ کو جواب مل گیا آپ نے انہی کو دوہرا دیا اور ان کے جوابات میں تدبر نہ فرمایا پھر قبال اور شسع کے معانی کی تحقیق کے سلسلہ میں آپ کوئی اردو عربی لغت لے کر بیٹھ گئے جبکہ اصل مستند عربی کتب لغت مثلاً قاموس ، لسان العرب اور تاج العروس وغیرہ میں ان الفاظ کے وہ معانی نہیں جو آپ کو ئی اردو عربی لغت دیکھ کر سمجھے بیٹھے ہیں ۔ ۸صفر۱۴۰۶ ھ س: وضو کی بعض جگہیں لیٹرین کے ساتھ ہوتی ہیں جس طرح جامعہ محمدیہ میں بھی کھڑے ہو کر وضو کرنے کی جگہیں بنی ہیں ایسی جگہ پر چپل بیٹھ کر پہنی جائے تو کراھت سی لگتی ہے اور ’’الدین یسر‘‘ کے خلاف بھی ۔ پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ سے ادھر کسی نے جوتے کا مسئلہ پوچھا تھا تو انہوں نے جواباً کہا کہ نسائی میں حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر جوتا پہنا میں ابھی تک اس حدیث پر مطلع نہیں ہو سکا ۔ ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ کے گھر ہم چار ساتھی گئے تھے واپسی پر میں نے جوتا بیٹھ کر پہنا اور ڈاکٹر صاحب نے