کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 500
ج: (۱) دل میں پختہ یقین بنائیں کہ اندھیرا ہو خواہ اجالا اللہ تبارک وتعالیٰ کے علاوہ کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا الا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے 1کہ تمام انسان ، تمام جن ، تمام پہلے اور تمام پچھلے تجھے نفع یا نقصان پہنچانے پر جمع ہو جائیں تو بھی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر تجھے کوئی نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ہو سکے تو اس موضوع پر کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا الا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مشیت ہو قرآن مجید کی آیات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنی میں دو چار جمعے پڑھائیں ان شاء اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ آپ کا یہ ڈر ختم ہونا شروع ہو جائے گا پھر اس عقیدہ ویقین کو ہمیشہ اپنے دل ودماغ میں تازہ رکھیں اور تعوذ و لاحول پڑھتے ہوئے اندھیرے میں اکیلے آنے جانے کی مشق کریں ان شاء اللہ العزیز تھوڑی ہی دیر میں آپ کا یہ خوف جاتا رہے گا ۔ نیز بھونے ہوئے چنے سیاہ ، اخروٹ ، پستہ اور بادام کثرت سے استعمال کریں ہو سکے تو بادام چنے اور سونگی ملا کر صبح ناشتہ کر لیا کریں اور کھانا جب اچھی طرح بھوک لگ جائے تو پھر کھایا کریں اور ابھی تھوڑی سی بھوک باقی ہو تو کھانا چھوڑ دیا کریں الغرض پُرخوری سے پرہیز کریں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیٹ کے تیسرے حصہ میں کھانا تیسرے حصہ میں پانی اور تیسرا حصہ سانس کے لیے رہنے دیا کریں ۔ (۲) اپنے والدین یا کسی بڑے رشتہ دار سے پوچھیں آپ کو کبھی کسی کتے نے تو نہیں کاٹا اگر کتے نے کاٹا ہو تو سرکاری ہسپتالوں میں اس کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہ ٹیکے لگوا لیں اور اگر ایسی صورت نہیں تو سوتے وقت آخری تین قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں کو ملا کر ان پر پھونک لگائیں پھر منہ سر اور سارے بدن پر وہ پھیر لیا کریں اور سوتے وقت کی دعائیں پڑھ کر سویا کریں نیز سونے سے قبل سورہ ملک اور سورہ سجدہ پڑھا کریں اور صبح﴿لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰه وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر﴾(۲) کم از کم سو دفعہ ضرور پڑھا کریں ان شاء اللہ العزیز آپ کی یہ ڈر والی کیفیت ختم ہو جائے گی ۔ (۳) کتاب وسنت سے جنوں کا انسانوں کو نفع یا نقصان پہنچانا ثابت ہے جیسا کہ انسانوں کا انسانوں کو نفع یا نقصان پہنچانا ثابت ہے مگر جیسا کہ پہلے عرض کر آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر کوئی کسی کو کوئی نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکتا﴿وَمَا ہُمْ بِضَآرِّیْنَ بِہِ مِنْ اَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللّٰه ِ﴾ (۳)جنوں کی شر سے بچنے کے لیے ہمیشہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کرتا رہے اللہ کی پناہ میں آنے کی دعا کرے ’’بِسْمِ اللّٰه ِالَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی