کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 499
ج: سورۃ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ، آخری تین سورتیں ’’قل ہو اللّٰه احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس اور إِنِّیْ أُعِیْذُکَ بِکَلِمَاتِ اللّٰه ِالتَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَآمَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَ مَّۃٍ ‘‘پڑھ کر بچے کو دم کریں ان شاء اللہ المنان شفا یاب ہو جائے گا۔ واللہ اعلم ۱۶/۷/۱۴۲۰ ھ
س: (۱)کوئی ایسا عمل وظیفہ جس کی برکت سے اللہ ہر لحاظ سے غنی کر دیں اور اللہ قناعت پسندی طبیعت میں پیدا فرما دیں ؟
(۲) بغیر کسی وجہ کے لوگوں سے ڈر لگتا ہے ٹانگوں سے جان نکل جاتی ہے اکثر منفی سوچ ذہن پر سوار رہتی ہے طبیعت پریشان رہتی ہے ذہن پر خوف سوار رہتا ہے اس کا بھی کوئی حل بتائیں کہ صرف اللہ کا ڈر ہو ۔ باقی کائنات سے بے خوف ہو جاؤں ۔ کوئی عمل تحریر کریں ؟
31/8/98
ج: (۱) ’’اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘[اے اللہ! تو مجھے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام کردہ چیزوں سے اور مجھے بے نیاز کر دے اپنے فضل سے اپنے ماسوا سے]1
(۲) ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘ (۲) ۲۶/۵/۱۴۱۹ ھ
س: (۱) مجھے اندھیرے میں بہت خوف آتا ہے رات کو جہاں بھی اندھیرا ہو گا کمرے میں بازار میں مسجد میں وغیرہ میں وہاں سے خوف محسوس کرتا ہوں لیکن مجھے کوئی چیز نظر بھی نہیں آتی ۔ میری عمر تقریباً ۲۴ سال ہے ۔ ایک جامع مسجد اہل حدیث میں جمعہ پڑھاتا ہوں ۔ صبح شام پچاس بچوں کو قرآن مجید پڑھاتا ہوں ۔ پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں اپنی بساط کے مطابق گناہوں سے پرہیز کرتا ہوں ۔ میں نے یہ مسئلہ آج سے پہلے کسی کو نہیں سنایا ۔ شرم کے مارے کسی کو نہیں بتایا کہ لوگ کہیں گے کہ اتنے بڑے ہو کر بھی ڈرپوک ہے۔ براہ کرم جلد از جلد اس مسئلہ کا کوئی روحانی ، جسمانی علاج بتائیں ۔ ویسے میں صبح شام کے وظیفے بھی کرتا ہوں لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ پہلے یہ اندازہ لگائیں کہ یہ ڈر کیوں آتا ہے اور اس کا تدارک کیسے کیا جائے؟
(۲) مجھے پانی سے بھی ڈر لگتا ہے میں نہر ، تالاب ، کنواں یا گلاس میں پانی پیتے وقت پانی کو نہیں دیکھتا ، کیونکہ رات کو خواب میں پانی میں ہر چیز جب الٹی نظر آتی ہے تو اس طرح معلوم ہوتا ہے جیسے پوری دنیا الٹ ہو گئی ہے تو شدید چکر آتے ہیں ۔ براہ کرم اس کی وجہ بتائیں اور علاج بھی ۔
(۳) کیا جن انسانوں کو تنگ کر سکتے ہیں شریعت اسلامیہ اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے عام لوگ کہتے ہیں کہ فلاں عورت یا آدمی پر جن کا سایہ ہے ۔ پھر لوگ مشرک اور بدعتی لوگوں کے پاس جا کر عجیب طریقوں سے جن نکالتے ہیں ۔ قرآن وحدیث کی رو سے واضح فرمائیں کہ ان مسائل کے بارے میں قرآن وحدیث کیا حکم دیتے ہیں ؟ 25/9/97