کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 498
طبیعت پر اثر پڑتا ہے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ اذکار ووظائف میں ہی خیر وعافیت ہے اوقات معینہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول اذکار کو روز مرہ کا معمول بنائیں اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے بچوں اور گھر والوں کو ضرور بالضرور شفایاب وصحت یاب فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ الحنان ۸/۸/۱۴۲۰ ھ
س: کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے دماغ اور دل کو تقویت ملے ؟ حافظ محمد فاروق تبسم
ج: ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘(۱) ۳/۱۲/۱۴۱۹ ھ
س: کوئی دعا بتائیں جو ذہنی اور دماغی پریشانیوں کی دوری کے لیے ہو اور آدمی کی مشکلات میں آسانی کا باعث ہو ۔ عتیق الرحمن بن محمد رفیق ظفروال
ج: ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعَ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ‘‘[اے اللہ! میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے عاجز ہو جانے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے ](۲) ۲۱/۱/۱۴۲۰ ھ
س: ایک کام شروع کیا تھا ۱۹۹۳ء میں لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا کام کرنے کا ارادہ پورا ہے لیکن جب بھی کوشش کرتا ہوں ناکامی ہوتی ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی نے جادو کیا ہوا ہے اس لیے آپ کامیاب نہیں ہورہے کام شرعی ہے کوئی غیر شرعی بات نہیں اصل میں ۱۹۹۳ء میں میں نے F.S.C میں کالج میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو رہی اس بارے میں ایک شخص نے کہا تھا میرے والد صاحب کو کہ جب کرے گا آپ کا بیٹا تو ہم دیکھیں گے اس وقت سے لے کر آج تک ناکام ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کوئی چیز غیر محسوس طریقہ سے منع کرتی ہے اس لیے آپ بتائیں کہ اگر انسان کوئی بھی کام شروع کرے اور وہ ہو بھی درست لیکن ناکامی ہو ہر بار اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس لیے براہ کرم اس کا بھی کوئی حل بتائیں ؟
عتیق الرحمن 28/11/98
ج: ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھا کریں3 نیز یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں ’’اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰه ِالتَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَآمَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّۃٍ‘‘ [میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ پکڑتا ہوں ہر شیطان سے اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے ]4 ۲۰/۸/۱۴۱۹ ھ
س: اکثر بچے ضد کرتے ہیں ان کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں ؟ حافظ محمد فاروق 20/10/99