کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 497
برائے مہربانی چلے جائیں کسی کو تنگ کرنا اچھا کام نہیں آخر ہم سب نے اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش ہونا ہے ۔
۲۴/۳/۱۴۰۹ ھ
س: جادو کی حقیقت کیا ہے اور اگر کسی پر چل جائے تو اس کا حل کیا ہے ؟ عتیق الرحمن ظفر وال
ج: جادو کی جامع مانع تعریف تو کتاب اللہ تعالیٰ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کہیں وارد نہیں ہوئی البتہ آپ آیت﴿وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیَاطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمَانَ﴾(۱)الخ اور موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ جادو گروں کے مقابلہ والے واقعہ 2نیز لبید بن اعصم یہودی کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو کرنے والے واقعہ 3سے حقیقت جادو سمجھ سکتے ہیں اس کا علاج معوذتین کی تلاوت 4اور رب تعالیٰ سے دعا ہے ۔ ۲۶/۵/۱۴۱۹ ھ
س: گزارش ہے کہ ہمارے گھر میں جادو کا اثر ہے جس سے ہم سب پریشان ہیں یہ جادو کا اثر تقریباً دس سال سے ہے ۔ کافی عاملوں کے پاس گئے جس میں بر وقت افاقہ ہو جاتا ہے چند دنوں بعد پھر ویسے ہی ہوتا ہے بچے اکثر بیمار رہتے ہیں سر درد پیٹ درد کسی کام کو دل نہیں کرتا بات نہیں مانتے ضد کرتے ہیں سکول کا سبق یا قرآنی سبق بالکل نہیں پڑھتے اگر زبردستی کہیں گے کتاب یا سیپارہ لے کر بیٹھے رہیں گے سبق یاد نہیں ہو گا اس کا کوئی حل بتائیں ؟
محمد ادریس جنجوعہ نوکھر گوجرانوالہ
ج: اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے بیوی بچوں کو ہمہ قسم کے جادو سے محفوظ ومصون فرمائے آمین یا رب العالمین۔ آپ تمام افراد خانہ ہر نماز کے بعد کم از کم ایک دفعہ سورۃ اخلاص ، سورۃ فلق اور سورۃ ناس پڑھا کریں 5نیز رات کو سوتے وقت تین دفعہ سورہ اخلاص ، تین دفعہ سورہ فلق اور تین دفعہ ہی سورہ ناس پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائیں پھر دونوں ہاتھوں کوپورے بدن پر مل لیں ۔6
مندرجہ ذیل دعا کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں نماز میں پہلے اور دوسرے قعدہ میں پڑھیں سجدوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں وہ دعا یہ ہے :
’’اَللّٰہُمَّ اکْفِنَاہُمْ بِمَا شِئْتَ‘‘(۷)صبح وشام سو سو مرتبہ’’ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰه وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر‘‘ (۸) پڑھ لیا کریں زیادہ وقت لینے والے لمبے لمبے اذکار ووظائف کرنے سے