کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 496
کام آپ پر سونپ دئیے اور میں نے تجھ پر اعتماد کیا شوق اورخوف سے تیری رحمت کے بغیر تیرے عذاب سے نجات نہیں جو تو نے کتاب نازل فرمائی میں اس پر ایمان لایا تیرے نبی پر جس کو تو نے مبعوث فرمایا]سونے سے پہلے پڑھا کریں نیز وقتا فوقتا دعاء ’’رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْٓ أَمْرِیْ‘‘ [اے میرے پروردگار! میرا سینہ کھول دے اور میرے لیے کام آسان کر دے۔]1پڑھا کریں ، لغویات ، فضولیات اور معاصی سے پوری طرح اجتناب کریں ۔ ۱/۶/۱۴۲۰ ھ س: جناب میری عمر تقریباً چوبیس سال ہے اور میں تقریباً بہت چھوٹی عمر سے کچھ بری عادات میں گر چکا ہوں جن سے چھٹکارا چاہتا ہوں لیکن باوجود کئی بارکوشش کے میں ان بری عادتوں کو چھوڑ نہیں سکا۔ تقریباً سات سال کی عمر میں مجھے جلق اوراغلام کی عادت شروع ہوئی تھی اور بڑھتی ہی گئی اورپچھلے ۶ سال سے میں اس کوشش میں ہوں کہ ان عادتوں کو چھوڑ دوں ۔ مجھے بتائیں کہ میں کیاکروں کہ میں ہدایت کے راستے پر آ جاؤں اور اپنی توبہ پر قائم رہ سکوں ؟ ج: اولاً تو آپ اس جرم کی سزا جو اللہ تعالیٰ نے لوط علیہ السلام کی قوم کو دی اسے ہمیشہ دل دماغ میں مستحضر رکھیں ۔ ثانیاً اس جرم کی جو سزا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعین فرمائی اسے بھی ہمیشہ ذہن میں یاد رکھیں ثالثاً توبہ پر استقامت فرمائیں اور مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں ۔ ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘(۲) نیز صبح ہر روز ’’لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘(۳)کم از کم ایک سو مرتبہ ضرور پڑھا کریں آپ اپنی توبہ پر قائم رہیں گے اور اس جرم سے بچ جائیں گے ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ ۱۱/۱۲/۱۴۱۸ ھ س: حافظ صاحب کوئی بہتر مشورہ دیں ۔ کہ ہماری ایک جوان بہن ہے اس کو جنات کی شکایت ہے۔ کافی جگہ سے دم وغیرہ کروائے ہیں لیکن کچھ آرام نہیں ۔ اور جن لوگوں نے ویسے ہی چکر بازیاں بنائی ہوئی ہیں ان کے پاس اب جانے کو جی نہیں چاہتا ؟ ۱۸/۳/۱۴۰۹ ھ ج: اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی ہمشیرہ کو اس بیماری سے جلد از جلد شفاء کامل عطا فرمائے’’ اَللّٰہُمَّ اِشْفِہَا شِفَائً کَامِلاً عَاجِلاً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا‘‘ آپ مندرجہ ذیل دعا پڑھا کریں ’’اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ‘‘[اے اللہ! ہم کرتے ہیں تجھ ہی کو ان کے مقابلے میں اور تیری پناہ میں آتے ہیں ان کی شرارتوں سے ]4 اپنی ہمشیرہ کو بھی یہ دعا سکھا دیں اور اگر جن آپ سے بولیں تو انہیں میرا بھی پیغام پہنچا دیں کہ وہ