کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 495
کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾(۱) [جو شخص ۱۰۰ مرتبہ صبح کے وقت یہ دعا پڑھے گا اسے ۱۰ غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا ۔ ایک سو نیکیاں اس کے نام لکھی جائیں گی اور اس کے ۱۰۰ گناہ مٹا دیے جائیں گے اور ان الفاظ کی برکت سے اس دن شام تک وہ شیطان سے محفوظ رہے گا اور کوئی شخص اس سے افضل عمل لے کر نہیں آئے گا تاہم اگر کوئی شخص زیادہ دفعہ کہے۔(تو وہ اس سے بہتر ہو سکتا ہے)]اور رات سوتے وقت آخری تینوں قل پڑھ کر اپنے آپ کو دم کریں 2نیز سوتے وقت سبحان اﷲ ۳۳ مرتبہ الحمدﷲ ۳۳ مرتبہ اور اﷲ اکبر ۳۴ مرتبہ پڑھا کریں 3اورنماز تہجد حتی الوسع نہ چھوڑیں ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ اپنے تحریر کردہ مطلوب کو پائیں گے ۔
۸/۱۱/۱۴۱۸ ھ
س: محترم گزارش یہ ہے کہ میں پانچویں کلاس درس نظامی کا طالب علم ہوں چیچہ وطنی جامعہ اشاعۃ العلوم میں متعلم ہوں ایک بات جسے بلا حجاب پوچھنا چاہوں گا کہ میں پڑھتا ہوں مگر دل جی سے نہیں شوق ہے مگر پڑھنے کے لیے بادل نخواستہ بیٹھ بھی جاؤں تو ہر ملنے والا سبق میری سمجھ سے بالاتر ہوتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسی قدر اشتیاق قلبی رہ جاتا ہے ۔
اب مجھے لکھیں کہ آپ جیسی قابلیت علمی اور عملی کہاں سے ملے گی ؟؟؟ میرے پاس وقت بھی ہے اساتذہ بھی ہیں اگر نہیں ہے تو وہ کچھ نہیں ہے جو مذکور بالا ہو چکا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں مزید ترقی دے ۔ آمین ابو عبداللہ ابوبکر الخازمی
ج: نماز تہجد باقاعدہ پڑھا کریں ، نماز فجر باجماعت پڑھ کر سوئیں نہیں ذکر واذکار تلاوت قرآن میں مشغول رہیں حتی کہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جائے پھر دو رکعت نماز پڑھ لیا کریں ہر معاملہ میں تقویٰ اختیار فرمائیں دروس واسباق یاد کرنے میں خوب محنت سے کام لیں ، جو سبق پڑھنا ہو پہلے اس کا خوب مطالعہ کیا کریں ، بغیر مطالعہ کوئی سبق نہ پڑھیں، اساتذہ کرام اور اصحاب وتلامذہ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں بالخصوص والدین کے حقوق ادا کرنے میں سرمو کمی نہ آنے دیں اور دعا ’’اَللّٰہُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمَنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا‘‘(۴)کثرت سے پڑھتے رہا کریں رات باوضو ہو کر دائیں جانب لیٹ جائیں ، براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی دعاء [’’ اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّہْتُ وَجْہِیْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً اِلَیْکَ لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَأ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ‘‘(۵)الخ یا الٰہی میں نے اپنے نفس کو تیرے حکم کے مطیع کیا اور اپنے چہرے کو تیری طرف متوجہ کیا اپنے سب