کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 494
س: صبح وشام کی دعائیں فرض نماز کے بعد پڑھنی ضروری ہیں یا آگے پیچھے بھی پڑھ سکتے ہیں ؟حافظ محمد فاروق27/9/99
ج: آگے پیچھے بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ ۲۴/۶/۱۴۲۰ ھ
س: صبح یا شام سورہ حشر کی آخری آیات پڑھنا کیسا ہے ؟ ابو عبدالقدوس ضلع شیخوپورہ
ج: قرآن مجید کم یا زیادہ صبح پڑھے یا شام یا رات دن میں کسی وقت بھی تلاوت کرے اجر وثواب ہے البتہ سورہ حشر کی آخری آیات کی صبح وشام تلاوت سے ستر ہزار فرشتوں کے استغفار والی روایات صحیح نہیں اور نہ ہی حسن ۔1
۹/۷/۱۴۱۷ ھ
س: قرآن میں آنے والے سجدے ضرور کرنے ہیں یا کوئی ضروری نہیں ؟ ابو عبدالقدوس شیخوپورہ
ج: سجدہ تلاوت فرض نہیں ہے سنت وثواب کو بھی چھوڑنا نہیں چاہیے ۔۔۔۔ ۹/۷/۱۴۱۷ ھ
س: قرآنی آیت کی چلہ کشی کہاں تک درست ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ درست ہے یہ ہوتا ہے کوئی آیت لے کر اس کو سوا لاکھ بار پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آیت کی زکوٰۃ ادا ہو گئی یہ جس مقصد کے لیے پڑھی اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ’’قُلْنَا یَا نَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ‘‘(۲) کو سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا ۔
ایم اے طاہر آزاد کشمیر
ج: اس طرح کی کوئی چیز کتاب وسنت میں اس بندہ فقیر الی اللہ الغنی کی نظر سے تو نہیں گزری باقی رہا کسی کا تجربہ تو معلوم ہونا چاہیے کہ شریعت تجربوں سے ثابت نہیں ہوتی شریعت تو قرآن وسنت سے ثابت ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم ۲۲/۷/۱۴۱۸ ھ
س: (۱) جو عملیات کیے جاتے ہیں جنوں اور موکلوں کو قابو کرنے کے لیے کیا یہ درست ہے ؟ مثلاً ایک بنیادی عمل جنوں کے لیے ہوتا ہے کہ نماز عشاء کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی جاتی ہے اکیس دن تک گیارہ تسبیحات ہوتی ہیں اور ہر تسبیح میں ایک سو ایک مرتبہ پڑھنی ہوتی ہے کیا آدمی ایسے عملیات یا یہ عمل کرنا چاہے تو شریعت اجازت دیتی ہے ؟
(۲) موکل کن کو کہا جاتا ہے ؟ (۳) کوئی عمل جو دین ودنیا کے لیے بہتر ہو اللہ کی محبت دل میں پیدا کرنے والا ہو تحریر کر دیں ؟
عتیق الرحمن ظفر وال23/2/98
ج: (۱) یہ عمل کتاب وسنت میں سے مجھے معلوم نہیں ۔
(۲) موکل ان فرشتوں یا جنوں کو کہا جاتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کسی کام پر متعین کر رکھا ہو ۔
(۳) صبح سو مرتبہ پڑھا کریں﴿ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ