کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 487
لا یحتج بہ فإن العلاء بن عمرو ضعیف لا یجوز الاحتجاج بہ ، وأبو عبدالرحمن محمد بن مروان السدی الصغیر متروک الحدیث متہم بالکذب ، وأخرجہ أبو الشیخ فی کتاب الثواب من روایۃ أبی معاویۃ عن الأعمش ، وہو خطأ فاحش ، وإنما ہو محمد بن مروان السدی ، وقد تفرد بہ ۔ قال الحافظ محمد بن عبدالہادی المقدسی فی الصارم المنکی : إسنادہ لا یحتج بہ فإنہ لا یعرف إلا من حدیث محمد بن مروان السدی الصغیر عن الأعمش کما ظنہ البیہقی ، وما ظنہ فی ہذا ہو متفق علیہ عند أہل المعرفۃ، وہو عندہم موضوع علی الأعمش‘‘۱ ھ ھذا ما عندی اللّٰه اعلم ۱۷/۲/۱۴۱۲ ھ س: کیا جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں اس طرح ہر نبی کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا جائز ہے جبکہ مسلم شریف میں حدیث ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ اور دیگر نبیوں کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کہا ہے کیا ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں یا ہر امتی کے لیے ایسا کہنا جائز ہے ؟ محمود احمد ضلع شیخوپورہ ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں سے ہر ایک نام کے ساتھ ہر امتی اورغیر امتی صلی اللہ علیہ وسلم کہہ سکتا ہے چنانچہ صحیح مسلم کی حدیث محولہ بالا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسیٰ بن مریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کہا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کے لیے اسوئہ حسنہ ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ﴾(۱) [اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ] واللہ اعلم ۹/۷/۱۴۱۸ ھ س: کیا حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کو صلی اللہ علیہ وسلم کہہ سکتے ہیں اور ان کے علاوہ دوسرے رسولوں کو بھی قرآن وحدیث کی رو سے واضح کریں ؟ حافظ عبدالرحمن طاہر خطیب سرگودھا 22/1/94 ج: صحیح مسلم کتاب الایمان نزول مسیح کی احادیث میں ایک حدیث کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود عیسیٰ کے متعلق صلی اللہ علیہ وسلم کے لفظ استعمال فرمائے ہیں پھر بخاری اور نووی وغیرہما دوسرے پیغمبروں کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم استعمال کرتے ہیں۔ واللہ اعلم ۱۳/۸/۱۴۱۴ ھ س: اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا صحیح طریقہ کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیسے مانگتے تھے کہ دعا میں اثر ہو اور قبول ہو ۔ محمد امجد طاہر آزاد کشمیر30 دسمبر 1998